صحیح بخاری 1956: باب يُفْطِرُ بِمَا تَيَسَّرَ عَلَيْهِ بِالْمَاءِ وَغَيْرِهِ

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد نے ہمیں بتایا۔ سلیمان شیبانی نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے سنا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہم نے ایک سفر کیا اور آپؐ روزہ دار تھے۔ جب سورج ڈوب گیا تو آپؐ نے فرمایا: اُترو اور ہمارے لئے ستو گھولو۔ اُس نے کہا: یا رسول اللہ! اگر آپؐ شام ہونے دیں۔ آپؐ نے فرمایا: اُترو اور ہمارے لئے ستو گھولو۔ اُس نے کہا: یا رسول اللہ! ابھی آپؐ کے لئے دِن باقی ہے۔ فرمایا: اُترو! ہمارے لئے ستو گھولو۔ چنانچہ وہ اُترا اور اُس نے ستو گھولے۔ پھر آپؐ نے فرمایا: جب تم رات کو دیکھو کہ اِدھر سے آگئی ہے تو روزہ دار افطار کر چکا اور اپنی انگلی سے آپؐ نے مشرق کی طرف اِشارہ فرمایا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ صَائِمٌ فَلَمَّا غَرَبَتِ الشَّمْسُ قَالَ " انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا ". قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَمْسَيْتَ. قَالَ " انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا ". قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيْكَ نَهَارًا. قَالَ " انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا ". فَنَزَلَ فَجَدَحَ ثُمَّ قَالَ " إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ ". وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 44: باب يُفْطِرُ بِمَا تَيَسَّرَ عَلَيْهِ بِالْمَاءِ وَغَيْرِهِ

آج 10 میں سے 10 باقی