صحیح بخاری 2115
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَكُنْتُ عَلَى بَكْرٍ صَعْبٍ لِعُمَرَ فَكَانَ يَغْلِبُنِي فَيَتَقَدَّمُ أَمَامَ الْقَوْمِ فَيَزْجُرُهُ عُمَرُ وَيَرُدُّهُ ثُمَّ يَتَقَدَّمُ فَيَزْجُرُهُ عُمَرُ وَيَرُدُّهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لِعُمَرَ " بِعْنِيهِ ". قَالَ هُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " بِعْنِيهِ ". فَبَاعَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " هُوَ لَكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ تَصْنَعُ بِهِ مَا شِئْتَ ".
اور حمیدی نے کہا: سفیان (بن عیینہ) نے ہم سے بیان کیا کہ عمرو (بن دینار) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے ساتھ ہم ایک سفر میں تھے اور میں ایک منہ زور جوان اونٹ پر سوار تھا جو (میرے والد) حضرت عمرؓ کا تھا تو وہ مجھے بے بس کرتا اور لوگوں کے آگے بڑھ جاتا۔ حضرت عمرؓ اُسے ڈانٹتے اور پیچھے کر دیتے۔ پھر وہ (لوگوں کی سواریوں سے) آگے بڑھ جاتا اور اُس کو حضرت عمرؓ ڈانٹتے اور پیچھے کر دیتے۔ تو نبی ﷺ نے حضرت عمرؓ سے فرمایا: یہ مجھے قیمتاً دے دیں۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ آپؐ کا ہی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے یہ فروخت کر دیں۔ چنانچہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ وہ بیچ دیا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: عبداللہ بن عمرؓ یہ تمہارا ہے۔ اس سے جو چاہو کرو۔
10 von 10 heute frei