صحیح بخاری 2239: باب السَّلَمِ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ
عمرو بن زُرارہ نے مجھ سے بیان کیا کہ اسماعیل بن علیہ نے ہمیں بتایا، (کہا) کہ ابن ابی نجیح نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے عبد اللہ بن کثیر (مکی قاری) سے، عبداللہ نے ابوالمنہال (عبدالرحمن بن مطعم) سے، ابو المنہال نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ میں آئے اور حالت یہ تھی کہ لوگ پھلوں سے متعلق سال اور دو سال کی یا کہا کہ دو یا تین سال کی میعاد پر بیع سلم کیا کرتے تھے۔ (مدت کے بارے میں) اسماعیل کو شک ہے۔ تب آپؐ نے فرمایا: جو (خریدار) کھجوروں کے متعلق پیشگی دے تو چاہیے کہ وہ پیشگی قیمت دیتے وقت ماپ اور تول مقرر کر لے۔ محمد (بن سلام) نے ہم سے بیان کیا۔ اسماعیل (بن علیہ) نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے ابن ابی نجیح سے یہی روایت کی کہ (بیع سلم میں) مقررہ ماپ اور مقررہ وزن ہو۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ بِهَذَا " فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah