صحیح بخاری 2240: باب السَّلَمِ فِي وَزْنٍ مَعْلُومٍ

صدقہ (بن فضل) نے ہم سے بیان کیا کہ (سفیان) بن عیینہ نے ہمیں بتایا، (کہا) کہ ابن ابی نجیح نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے عبد اللہ بن کثیر سے، عبداللہ نے ابوالمنہال سے، ابوالمنہال نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ مدینہ میں آئے، حالت یہ تھی کہ (لوگ) کھجوروں کی خرید کے لئے دو سال اور تین سال کی میعاد پر پیشگی رقم دیا کرتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: جو شخص کسی چیز کے لئے پیشگی رقم دے تو مقررہ ماپ اور مقررہ تول مقررہ میعاد تک کے لئے دے۔ علی (بن مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا، کہا کہ ابن ابی نجیح نے مجھ سے حدیث بیان کی۔ (اس میں یوں ہے کہ) آنحضرت ﷺ نے فرمایا: چاہیے کہ ماپ مقررہ کے ساتھ مقررہ مدت تک کے لئے پیشگی قیمت دے۔

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ بِالتَّمْرِ السَّنَتَيْنِ وَالثَّلاَثَ فَقَالَ " مَنْ أَسْلَفَ فِي شَىْءٍ فَفِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ ".
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ وَقَالَ " فَلْيُسْلِفْ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 2: باب السَّلَمِ فِي وَزْنٍ مَعْلُومٍ

آج 10 میں سے 10 باقی