صحیح بخاری 2259: باب أَىُّ الْجِوَارِ أَقْرَبُ

حجاج (بن منہال) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ اس کی دوسری سند یوں ہے کہ علی بن عبداللہ نے بھی ہم سے بیان کیا کہ شبابہ نے ہمیں بتایا (اور کہا) کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا) کہ ابوعمران نے ہمیں بتایا، کہاکہ طلحہ بن عبداللہ سے میں نے سنا۔ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ میں نے کہا: یا رسول اللہ! میرے دو پڑوسی ہیں۔ ان دونوں میں سے کس کو ہدیہ بھیجوں؟ آپؐ نے فرمایا: ان دونوں میں سے جس کا دروازہ تم سے زیادہ قریب ہے۔

حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ قَالَ سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي جَارَيْنِ فَإِلَى أَيِّهِمَا أُهْدِي قَالَ " إِلَى أَقْرَبِهِمَا مِنْكِ بَابًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 3: باب أَىُّ الْجِوَارِ أَقْرَبُ

آج 10 میں سے 10 باقی