صحیح بخاری 2290: باب الْكَفَالَةِ فِي الْقَرْضِ وَالدُّيُونِ بِالأَبْدَانِ وَغَيْرِهَا

اور ابو زناد نے محمد بن حمزہ بن عمرو اسلمی سے روایت کرتے ہوئے کہا۔ محمد نے اپنے باپ سے روایت کی کہ حضرت عمرؓ نے انہیں محصل زکوٰۃ بنا کر بھیجا تو (انہیں وہاں علم ہوا کہ) ایک آدمی نے اپنی بیوی کی لونڈی سے مباشرت کی ہے۔ حمزہ نے اس شخص سے ضامن لیے؛ یہاں تک کہ حضرت عمرؓ کے پاس آئے (اور سارا واقعہ بیان کیا۔) حضرت عمرؓ نے اس کو سو کوڑوں کی سزا دی۔ کیونکہ آپؓ نے واقعہ بیان کرنے والوں کی بات کو سچ پایا اور تصدیق کی۔ ہاں اس کو مسئلہ کے نہ جاننے کی وجہ سے ایک حد تک معذور سمجھا۔ اور حضرت جریرؓ اور حضرت اشعثؓ نے حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے مرتدوں کی نسبت کہا: ان سے توبہ کراؤ اور ان کی ضمانتیں لو۔ پس انہوں نے توبہ کی اور ان کے قبیلوں نے ان کی ضمانت دی اور حماد نے کہا: اگر کوئی شخص کسی کا کفیل ہوا ہو اور (جس کا کفیل ہوا ہے) وہ مرجائے تو ضامن کے ذمہ کچھ نہ ہوگا۔ حکم نے کہا: ضمانت ادا کرنی ہوگی۔

وَقَالَ أَبُو الزِّنَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الأَسْلَمِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُمَرَ ـ رضى الله عنه ـ بَعَثَهُ مُصَدِّقًا فَوَقَعَ رَجُلٌ عَلَى جَارِيَةِ امْرَأَتِهِ فَأَخَذَ حَمْزَةُ مِنَ الرَّجُلِ كَفِيلاً حَتَّى قَدِمَ عَلَى عُمَرَ وَكَانَ عُمَرُ قَدْ جَلَدَهُ مِائَةَ جَلْدَةٍ فَصَدَّقَهُمْ وَعَذَرَهُ بِالْجَهَالَةِ. وَقَالَ جَرِيرٌ وَالأَشْعَثُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي الْمُرْتَدِّينَ اسْتَتِبْهُمْ وَكَفِّلْهُمْ. فَتَابُوا وَكَفَلَهُمْ عَشَائِرُهُمْ. وَقَالَ حَمَّادٌ إِذَا تَكَفَّلَ بِنَفْسٍ فَمَاتَ فَلاَ شَىْءَ عَلَيْهِ. وَقَالَ الْحَكَمُ يَضْمَنُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 1: باب الْكَفَالَةِ فِي الْقَرْضِ وَالدُّيُونِ بِالأَبْدَانِ وَغَيْرِهَا

آج 10 میں سے 10 باقی