صحیح بخاری 2332: باب مَا يُكْرَهُ مِنَ الشُّرُوطِ فِي الْمُزَارَعَةِ
صدقہ بن فضل نے ہم سے بیان کیا کہ (سفیان) بن عیینہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ (بن سعید انصاری) سے روایت کی کہ انہوں نے حنظلہ زُرَقی سے سنا۔ وہ حضرت رافع (بن خدیج) ؓ سے روایت کرتے تھے۔ انہوں نے کہا: مدینہ والوں میں ہمارے کھیت سب سے زیادہ تھے اور ہم میں سے کوئی اپنی زمین کرایہ پر دیتا اور (کرایہ پر لینے والے کو) کہتا: یہ قطعہ (زمین) میرا ہے اور یہ تمہارا۔ تو کبھی ایسا ہوتا کہ یہ ٹکڑا پیدا وار دیتا اور وہ ٹکڑا پیدا وار نہ دیتا۔ اس لئے نبی ﷺ نے انہیں اس طریق سے منع فرمایا۔
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ يَحْيَى سَمِعَ حَنْظَلَةَ الزُّرَقِيَّ عَنْ رَافِعٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا أَكْثَرَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ حَقْلاً وَكَانَ أَحَدُنَا يُكْرِي أَرْضَهُ فَيَقُولُ هَذِهِ الْقِطْعَةُ لِي وَهَذِهِ لَكَ فَرُبَّمَا أَخْرَجَتْ ذِهِ وَلَمْ تُخْرِجْ ذِهِ فَنَهَاهُمُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی