صحیح بخاری 2379: باب الرَّجُلِ يَكُونُ لَهُ مَمَرٌّ، أَوْ شِرْبٌ فِي حَائِطٍ أَوْ فِي نَخْلٍ
عبداللہ بن یوسف نے ہمیں بتایا۔ لیث نے ہم سے بیان کیا کہ ابن شہاب نے مجھے بتایا۔ انہوں نے سالم بن عبداللہ سے، سالم نے اپنے باپ (حضرت عبداللہ)ؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: جو شخص پیوند لگائے جانے کے بعد کھجور کے درخت خریدے تو یاد رکھے کہ ان کا پھل بیچنے والے کے لئے ہوگا؛ سوائے اس کے کہ خریدنے والا شرط کر لے اور جو شخص کوئی غلام خریدے اور اس (غلام) کا مال ہو تو اس کا مال بھی اس شخص کے لئے ہوگا جس نے اس کو فروخت کیا۔ مگر یہ کہ خریدار شرط کر لے۔ اور یہ حدیث مالک سے بھی مروی ہے۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے، حضرت ابن عمرؓ نے حضرت عمرؓ سے۔ ان کی یہ حدیث صرف غلام سے متعلق ہی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 17: باب الرَّجُلِ يَكُونُ لَهُ مَمَرٌّ، أَوْ شِرْبٌ فِي حَائِطٍ أَوْ فِي نَخْلٍ