صحیح بخاری 2381: باب الرَّجُلِ يَكُونُ لَهُ مَمَرٌّ، أَوْ شِرْبٌ فِي حَائِطٍ أَوْ فِي نَخْلٍ
عبداللہ بن محمد (مسندی) نے ہم سے بیان کیا کہ ابن عیینہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن جریج سے، ابن جریج نے عطاء (بن ابی رباح) سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا کہ نبی ﷺ نے مخابرہ، محاقلہ اور مزابنہ سے منع فرمایا ہے اور پھل بیچنے سے بھی جب تک کہ اس کی پختگی ظاہر نہ ہو جائے۔ (فرمایا:) پھل نہ بیچا جائے؛ مگر درہم اور دینار کے بدلے میں۔ بجز عرایا کے (کہ ان کے خام پھلوں کا پختہ پھلوں سے مبادلہ ہو سکتا ہے)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْمُخَابَرَةِ وَالْمُحَاقَلَةِ وَعَنِ الْمُزَابَنَةِ وَعَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلاَحُهَا وَأَنْ لاَ تُبَاعَ إِلاَّ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ إِلاَّ الْعَرَايَا.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 17: باب الرَّجُلِ يَكُونُ لَهُ مَمَرٌّ، أَوْ شِرْبٌ فِي حَائِطٍ أَوْ فِي نَخْلٍ
آج 10 میں سے 10 باقی