صحیح بخاری 2383: باب الرَّجُلِ يَكُونُ لَهُ مَمَرٌّ، أَوْ شِرْبٌ فِي حَائِطٍ أَوْ فِي نَخْلٍ
زکریاء بن یحیی نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اسامہ نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے کہا: ولید بن کثیر نے مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا: بُشَیر بن یسار نے مجھے بتایا جو کہ بنو حارثہ کے آزاد کردہ غلام تھے کہ حضرت رافع بن خدیجؓ اور حضرت سہل بن ابی حثمہؓ نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے مزابنہ یعنی درخت کی (خام) کھجوریں پختہ کھجوروں کے بدلے میں دینے سے منع فرمایا ہے۔ عرایا والوں کو منع نہیں کیا۔ آپؐ نے انہیں اجازت دی ہے (کہ وہ پختہ کھجوریں بدلہ میں لے سکتے ہیں۔) ابو عبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: اور ابن اسحق نے بھی کہا کہ بُشَیر نے مجھ سے ایسا ہی بیان کیا ہے۔
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ مَوْلَى بَنِي حَارِثَةَ أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ وَسَهْلَ بْنَ أَبِي حَثْمَةَ حَدَّثَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الْمُزَابَنَةِ بَيْعِ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ إِلاَّ أَصْحَابَ الْعَرَايَا فَإِنَّهُ أَذِنَ لَهُمْ. قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ وَقَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِي بُشَيْرٌ مِثْلَهُ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 17: باب الرَّجُلِ يَكُونُ لَهُ مَمَرٌّ، أَوْ شِرْبٌ فِي حَائِطٍ أَوْ فِي نَخْلٍ
آج 10 میں سے 10 باقی