صحیح بخاری 2498: باب الاِشْتِرَاكِ فِي الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَمَا يَكُونُ فِيهِ الصَّرْفُ
عمرو بن علی (فلاس) نے مجھ سے بیان کیا کہ ابوعاصم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عثمان یعنی ابن اَسود سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: سلیمان بن ابی مسلم نے مجھے بتایا۔ کہتے تھے: میں نے ابوالمنہال سے اس بیع صرف کے بارے میں پوچھا جو ہاتھوں ہاتھ ہو۔ انہوں نے کہا: میں نے اور میرے ایک شریک نے کوئی چیز کچھ نقد خریدی اور کچھ اُدھار۔ اتنے میں حضرت براء بن عازبؓ ہمارے پاس آئے۔ ہم نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: میں نے اور میرے شریک زید بن ارقمؓ نے بھی ایسا کیا تھا اور ہم نے اس کے متعلق نبی ﷺ سے دریافت کیا تو آپؐ نے فرمایا: جو ہاتھوں ہاتھ ہو اسے تو تم لے لو اور جو اُدھار ہو اُسے چھوڑ دو۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عُثْمَانَ يَعْنِي ابْنَ الأَسْوَدِ قَالَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي مُسْلِمٍ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا الْمِنْهَالِ عَنِ الصَّرْفِ يَدًا بِيَدٍ فَقَالَ اشْتَرَيْتُ أَنَا وَشَرِيكٌ لِي شَيْئًا يَدًا بِيَدٍ وَنَسِيئَةً فَجَاءَنَا الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ فَسَأَلْنَاهُ فَقَالَ فَعَلْتُ أَنَا وَشَرِيكِي زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ وَسَأَلْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ " مَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ فَخُذُوهُ وَمَا كَانَ نَسِيئَةً فَذَرُوهُ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 10: باب الاِشْتِرَاكِ فِي الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَمَا يَكُونُ فِيهِ الصَّرْفُ
آج 10 میں سے 10 باقی