صحیح بخاری 2574: باب قَبُولِ الْهَدِيَّةِ

ابراہیم بن موسیٰ نے مجھے بتایا۔ عبدہ (بن سلیمان) نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام (بن عروہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ لوگ حضرت عائشہؓ کی باری میں اپنے ہدیئے بھیجنے کو ترجیح دیتے تھے۔ اس سے رسول اللہ ﷺ کی خوشنودی چاہتے تھے۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عَبْدَةُ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا يَتَحَرَّوْنَ بِهَدَايَاهُمْ يَوْمَ عَائِشَةَ يَبْتَغُونَ بِهَا ـ أَوْ يَبْتَغُونَ بِذَلِكَ ـ مَرْضَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 7: باب قَبُولِ الْهَدِيَّةِ

آج 10 میں سے 10 باقی