صحیح بخاری 2694: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {أَنْ يَصَّالَحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًا وَالصُّلْحُ خَيْرٌ}
قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: (آیت اِنِ امْرَأَۃٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِھَا یعنی) اگر کسی عورت کو اپنے خاوند کی طرف سے بدمعاملگی یا عدم توجہ کا خوف ہو تو اس سے مراد وہ شخص ہے جو اپنی بیوی میں ناپسندیدہ بات دیکھتا ہو، بڑھاپے کی وجہ سے یا اس کے علاوہ کسی اور سبب سے۔ اور اس سے الگ ہونا چاہتا ہو، وہ (عورت) یہ کہے: تم مجھے اپنے پاس ہی رکھو اور میرے لئے جو تم چاہو حصہ مقرر کر دو۔ (حضرت عائشہؓ) کہتی تھیں: کوئی حرج نہیں اگر وہ آپس میں اس طرح راضی ہو جائیں۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 4: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {أَنْ يَصَّالَحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًا وَالصُّلْحُ خَيْرٌ}