صحیح بخاری 2733: باب الشُّرُوطِ فِي الْجِهَادِ وَالْمُصَالَحَةِ مَعَ أَهْلِ الْحَرْبِ وَكِتَابَةِ الشُّرُوط …

اور عقیل نے زُہری سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ عروہ نے کہا کہ حضرت عائشہؓ نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ عورتوں کا اِمتحان لیا کرتے تھے اور ہمیں یہ خبر پہنچی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے یہ حکم نازل کیا کہ (مسلمان) مشرکوں کو اُن کے وہ خرچ دے دیں، جو انہوں نے اپنی ان بیویوں پر کئے ہیں جو ہجرت کرکے (مسلمانوں کے پاس) آگئی ہیں اور مسلمانوں کو یہ حکم بھی دیا کہ کافر عورتوں کو نکاح میں نہ رکھیں تو حضرت عمرؓ نے اپنی دو بیویوں کو طلاق دے دی ایک قریبہ بنت ابی امیہ اور دوسری بنت جرول الخزاعی۔ پھر معاویہ نے قریبہ سے شادی کرلی اور دوسری سے ابو جہم نے۔ اور جب کفار نے اُس خرچ کی اَدائیگی کا اِقرار کرنے سے اِنکار کیا جو مسلمانوں نے اپنی بیویوں پر کیا تھا تو اللہ تعالیٰ نے یہ وحی نازل کی: اگر تمہاری بیویوں میں سے کوئی کافروں کے پاس چلی جائے (اور وہ خرچ نہ دیں) تو تم بھی اُن سے ویسا ہی سلوک کرو۔ (فَعَاقِبُوْھُمْ، عَقَبَ سے ہے۔) اور عقب وہ خرچ ہے جو مسلمان کافروں میں سے اُس شخص کو دیتے تھے جس کی بیوی (مسلمان ہوکر اور) ہجرت کرکے (مدینہ) آجاتی۔ تو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ جس مسلمان کی بیوی (مرتد ہوکر مکہ) چلی جائے اُس مسلمان کو وہ خرچ دے دیا جائے جو کافروں کی اُن عورتوں کا مہر ہے جنہوں نے ہجرت کرلی ہے اور کسی مہاجر عورت کا ہمیں علم نہیں کہ وہ اِیمان لانے کے بعد مرتد ہوئی ہو اور ہمیں یہ خبر پہنچی ہے کہ ابو بصیر بن اسید ثقفی نبی ﷺ کے پاس مسلمان ہوکر مدت صلح میں ہجرت کرکے آیا تو اخنس بن شریق نے نبی ﷺ کو لکھا اور آپؐ سے ابو بصیر کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ پھر یہی حدیث بیان کی (جس کا ذِکر اُوپر گذر چکا ہے)۔

وَقَالَ عُقَيْلٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ عُرْوَةُ فَأَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَمْتَحِنُهُنَّ وَبَلَغَنَا أَنَّهُ لَمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى أَنْ يَرُدُّوا إِلَى الْمُشْرِكِينَ مَا أَنْفَقُوا عَلَى مَنْ هَاجَرَ مِنْ أَزْوَاجِهِمْ وَحَكَمَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ أَنْ لاَ يُمَسِّكُوا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ أَنَّ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَيْنِ قَرِيبَةَ بِنْتَ أَبِي أُمَيَّةَ وَابْنَةَ جَرْوَلٍ الْخُزَاعِيِّ فَتَزَوَّجَ قَرِيبَةَ مُعَاوِيَةُ وَتَزَوَّجَ الأُخْرَى أَبُو جَهْمٍ فَلَمَّا أَبَى الْكُفَّارُ أَنْ يُقِرُّوا بِأَدَاءِ مَا أَنْفَقَ الْمُسْلِمُونَ عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى {وَإِنْ فَاتَكُمْ شَىْءٌ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ إِلَى الْكُفَّارِ فَعَاقَبْتُمْ} وَالْعَقِبُ مَا يُؤَدِّي الْمُسْلِمُونَ إِلَى مَنْ هَاجَرَتِ امْرَأَتُهُ مِنَ الْكُفَّارِ فَأَمَرَ أَنْ يُعْطَى مَنْ ذَهَبَ لَهُ زَوْجٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ مَا أَنْفَقَ مِنْ صَدَاقِ نِسَاءِ الْكُفَّارِ اللاَّئِي هَاجَرْنَ وَمَا نَعْلَمُ أَحَدًا مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ ارْتَدَّتْ بَعْدَ إِيمَانِهَا. وَبَلَغَنَا أَنَّ أَبَا بَصِيرِ بْنَ أَسِيدٍ الثَّقَفِيَّ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مُؤْمِنًا مُهَاجِرًا فِي الْمُدَّةِ فَكَتَبَ الأَخْنَسُ بْنُ شَرِيقٍ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَسْأَلُهُ أَبَا بَصِيرٍ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 15: باب الشُّرُوطِ فِي الْجِهَادِ وَالْمُصَالَحَةِ مَعَ أَهْلِ الْحَرْبِ وَكِتَابَةِ الشُّرُوطِ

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

60:12

آج 10 میں سے 10 باقی