صحیح بخاری 2795: بَابُ الْحُورُ الْعِينُ وَصِفَتُهُنَّ
عبداللہ بن محمد نے ہمیں بتایا کہ معاویہ بن عمرو نے ہم سے بیان کیا کہ ابواسحاق نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حُمَید سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: کوئی بندہ بھی نہیں جو ایسی حالت میں مرے کہ اللہ کے پاس اس کی نیکی ہو، پھر دنیا میں لوٹنا اس کے لیے خوشی کا موجب ہو، گو اسے دنیا ومافیہا بھی مل جائے، سوائے شہید کے کیونکہ وہ شہادت کی فضیلت کو دیکھ لیتا ہے، پھر اس کو خوشی ہوتی ہے کہ دنیا میں واپس لوٹے تاکہ وہ ایک دفعہ پھر مارا جائے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَا مِنْ عَبْدٍ يَمُوتُ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ يَسُرُّهُ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا وَأَنَّ لَهُ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا إِلاَّ الشَّهِيدَ لِمَا يَرَى مِنْ فَضْلِ الشَّهَادَةِ فَإِنَّهُ يَسُرُّهُ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا فَيُقْتَلَ مَرَّةً أُخْرَى ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی