صحیح بخاری 2796: بَابُ الْحُورُ الْعِينُ وَصِفَتُهُنَّ

(حمید نے) کہا: اور میں نے حضرت انس بن مالکؓ سے سنا۔ وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے تھے کہ آپؐ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں شام کو نکلنا یا صبح نکلنا دنیا و مافیہا سے بہتر ہے اور جنت میں تم میں سے ایک کے لئے کمان برابر جگہ بھی یا (فرمایا) اس کے کوڑے کے برابر جگہ بھی دنیا و مافیہا سے بہتر ہے۔ اور اگر جنت والوں میں سے کوئی عورت زمین والوں کی طرف جھانکے تو وہ (زمین وآسمان) دونوں میں جو کچھ ہے سب کو روشن کردے، اور وہ خوشبو سے مہک جائیں اور اس کی اوڑھنی جو اس کے سر پر ہے، دنیا و مافیہا سے بہتر ہے۔

وَسَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " لَرَوْحَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ غَدْوَةٌ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا وَلَقَابُ قَوْسِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْجَنَّةِ أَوْ مَوْضِعُ قِيدٍ ـ يَعْنِي سَوْطَهُ ـ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا وَلَوْ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ اطَّلَعَتْ إِلَى أَهْلِ الأَرْضِ لأَضَاءَتْ مَا بَيْنَهُمَا وَلَمَلأَتْهُ رِيحًا وَلَنَصِيفُهَا عَلَى رَأْسِهَا خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 6: بَابُ الْحُورُ الْعِينُ وَصِفَتُهُنَّ

آج 10 میں سے 10 باقی