صحیح بخاری 2824: باب مَنْ حَدَّثَ بِمَشَاهِدِهِ فِي الْحَرْبِ

قُتَیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ حاتم (بن اسماعیل) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے محمد بن یوسف سے، ابن یوسف نے سائب بن یزید سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں حضرت طلحہ بن عبید اللہ، حضرت سعد (بن ابی وقاص)، حضرت مقداد بن اسود اور حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہم کے ساتھ رہا ہوں۔ میں نے ان میں سے کسی کو بھی (جنگ کے متعلق) کوئی حدیث رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہوئے نہیں سنا صرف حضرت طلحہؓ کو اُحد کی جنگ سے متعلق (واقعات) بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ صَحِبْتُ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ وَسَعْدًا وَالْمِقْدَادَ بْنَ الأَسْوَدِ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ ـ رضى الله عنهم ـ فَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا مِنْهُمْ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلاَّ أَنِّي سَمِعْتُ طَلْحَةَ يُحَدِّثُ عَنْ يَوْمِ أُحُدٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 26: باب مَنْ حَدَّثَ بِمَشَاهِدِهِ فِي الْحَرْبِ

آج 10 میں سے 10 باقی