صحیح بخاری 2848: باب سَفَرِ الاِثْنَيْنِ

احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا کہ ابو شہاب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے خالد حذاء سے، خالد نے ابو قلابہ سے، ابو قلابہ نے حضرت مالک بن حویرثؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نبی ﷺ کے پاس سے لوٹا تو آپؐ نے مجھے اور میرے ایک ساتھی سے فرمایا: تم دونوں اذان دینا اور اقامت کہنا اور چاہیے کہ تم دونوں میں سے جو بڑا ہو وہ نماز میں امام بنے۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ انْصَرَفْتُ مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لَنَا أَنَا وَصَاحِبٌ لِي " أَذِّنَا وَأَقِيمَا وَلْيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا ".

باب 42: باب سَفَرِ الاِثْنَيْنِ

آج 10 میں سے 10 باقی