صحیح بخاری 2876: باب جِهَادِ النِّسَاءِ

قبیصہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا کہ معاویہ سے یہی روایت ہے۔ اور حبیب بن ابی عمرہ سے بھی یہی روایت مروی ہے۔ انہوں نے عائشہ بنت طلحہ سے، عائشہ بنت طلحہ نے حضرت عائشہ امّ المومنینؓ سے، حضرت عائشہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آنحضرت ﷺ کی ازواج نے آپؐ سے جہاد کی بابت پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا: بہت اچھا جہاد حج ہے۔

حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بِهَذَا. وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم سَأَلَهُ نِسَاؤُهُ عَنِ الْجِهَادِ فَقَالَ " نِعْمَ الْجِهَادُ الْحَجُّ ".

باب 62: باب جِهَادِ النِّسَاءِ

آج 10 میں سے 10 باقی