صحیح بخاری 2957: باب يُقَاتَلُ مِنْ وَرَاءِ الإِمَامِ وَيُتَّقَى بِهِ

اور اسی سند سے مروی ہے کہ (آپؐ نے فرمایا:) جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی اور جس نے امیر کی بات مانی اس نے میری ہی اطاعت کی۔ جس نے امیر کی نافرمانی کی تو اس نے گویا میری ہی نافرمانی کی۔ امام تو ایک ڈھال ہے۔ جس کے پیچھے ہو کر لڑا جاتا ہے اور جس کے ذریعہ بچا جاتا ہے۔ پس اگر اس نے تقوی اللہ کا حکم دیا اور انصاف کیا تو اس کو اس کا اجر ملے گا اور اگر اس نے کچھ اَور کیا تو اس کا وبال اسی پر پڑے گا۔

وَبِهَذَا الإِسْنَادِ " مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَمَنْ يُطِعِ الأَمِيرَ فَقَدْ أَطَاعَنِي وَمَنْ يَعْصِ الأَمِيرَ فَقَدْ عَصَانِي وَإِنَّمَا الإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ فَإِنْ أَمَرَ بِتَقْوَى اللَّهِ وَعَدَلَ فَإِنَّ لَهُ بِذَلِكَ أَجْرًا وَإِنْ قَالَ بِغَيْرِهِ فَإِنَّ عَلَيْهِ مِنْهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 109: باب يُقَاتَلُ مِنْ وَرَاءِ الإِمَامِ وَيُتَّقَى بِهِ

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984): اردو
  • انوارالعلوم (جلد 15): اردو

خطباتِ جمعہ

  • شادی عشق الٰہی سکھانے کا مدرسہ ہے: اردو
  • کوئی دنیا کی طاقت عدل پر قائم نہیں ہوسکتی اگر خدا کے حضور اس کی گردن جھکی ہوئی نہ ہو: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی