صحیح بخاری 3035: باب مَنْ لاَ يَثْبُتُ عَلَى الْخَيْلِ

محمد بن عبداللہ بن نُمَیر نے ہم سے بیان کیا کہ (عبداللہ) بن ادریس نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسماعیل (بن ابی خالد) سے، اسماعیل نے قیس (بن ابی حازم) سے، قیس نے حضرت جریر (بن عبداللہ) رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: جب سے میں مسلمان ہوا ہوں نبی ﷺ نے مجھ سے (گھر میں) پردہ نہیں کرایا اور جب کبھی آپؐ نے مجھے دیکھا تو ضرور مسکرائے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ عَنْ جَرِيرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ مَا حَجَبَنِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مُنْذُ أَسْلَمْتُ وَلاَ رَآنِي إِلاَّ تَبَسَّمَ فِي وَجْهِي.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 162: باب مَنْ لاَ يَثْبُتُ عَلَى الْخَيْلِ

آج 10 میں سے 10 باقی