صحیح بخاری 3066: باب مَنْ قَسَمَ الْغَنِيمَةَ فِي غَزْوِهِ وَسَفَرِهِ

ہدبہ بن خالد نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام (بن یحيٰ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے روایت کی کہ حضرت انسؓ نے انہیں خبر دی، کہا: نبی ﷺ نے جعرانہ میں جہاں آپؐ نے حنین کا مالِ غنیمت تقسیم کیا تھا، عمرہ کا احرام باندھا۔

حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا أَخْبَرَهُ قَالَ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْجِعْرَانَةِ حَيْثُ قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 186: باب مَنْ قَسَمَ الْغَنِيمَةَ فِي غَزْوِهِ وَسَفَرِهِ

آج 10 میں سے 10 باقی