صحیح بخاری 3089: باب الطَّعَامِ عِنْدَ الْقُدُومِ

محمد (بن سلام) نے ہم سے بیان کیا کہ وکیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے محارب بن دِثار سے، محارب نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ جب مدینہ پہنچے تو آپؐ نے اونٹ ذبح کیا، یا (کہا:) گائے ذبح کی۔ معاذ نے شعبہ سے روایت کرتے ہوئے اتنا بڑھایا کہ شعبہ نے محارب سے روایت کی۔ محارب نے حضرت جابر بن عبداللہؓ سے سنا کہ نبی ﷺ نے مجھ سے ایک اونٹ دو اوقیہ اور ایک یا دو درہم پر خریدا۔ جب آپؐ صرار جگہ میں پہنچے تو ایک گائے ذبح کرنے کے لئے فرمایا جو ذبح کی گئی اور لوگوں نے اس کا گوشت کھایا۔ جب مدینہ آئے تو آپؐ نے مجھ سے فرمایا کہ میں مسجد میں جاکر دو رکعت نماز پڑھوں اور آپؐ نے مجھے اونٹ کی قیمت تول کر دی۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ نَحَرَ جَزُورًا أَوْ بَقَرَةً. زَادَ مُعَاذ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَارِبٍ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ اشْتَرَى مِنى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَعِيرًا بِوَقِيَّتَيْنِ وَدِرْهَمٍ أَوْ دِرْهَمَيْنِ فَلَمَّا قَدِمَ صِرَارًا أَمَرَ بِبَقَرَةٍ فَذُبِحَتْ فَأَكَلُوا مِنْهَا فَلَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ أَمَرَنِي أَنْ آتِيَ الْمَسْجِدَ فَأُصَلىَ رَكْعَتَيْنِ وَوَزَنَ لِي ثَمَنَ الْبَعِيرِ.

باب 199: باب الطَّعَامِ عِنْدَ الْقُدُومِ

آج 10 میں سے 10 باقی