صحیح بخاری 3091: باب فَرْضِ الْخُمُسِ

عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی۔ یونس نے ہمیں بتایا کہ زُہری سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: علی بن حسین (امام زین العابدین) نے مجھے بتایا کہ حسین بن علی علیہما السلام نے انہیں خبر دی کہ حضرت علیؓ نے کہا کہ غزوئہ بدر کی غنیمت میں سے ایک جوان اونٹنی مجھے حصے میں ملی اور نبی ﷺ نے ایک اور جوان اونٹنی مجھے مالِ خمس میں سے دی۔ جب میں نے رسول اللہ ﷺ کی بیٹی حضرت فاطمہؓ کو (بوقت رخصتانہ) گھر میں لانا چاہا تو بنوقینقاع قبیلہ کے ایک سنار کو تیار کیا کہ وہ میرے ساتھ چلے تاکہ ہم دونوں اذخر گھاس لائیں۔ میرا اِرادہ تھا کہ اسے سناروں کے پاس فروخت کروں گا اور اس کی آمد کے ذریعہ سے اپنی شادی کے ولیمہ میں مدد لوں گا۔ اسی اثناء میں کہ میں اپنے دونوں اونٹوں کا سامان پالان اور تھیلے اور رسیاں اکٹھی کر رہا تھا اور میری دونوں اونٹنیاں ایک انصاری شخص کے حجرے کے پہلو میں زانو بند بٹھائی ہوئی تھیں۔ جب میں نے جو کچھ اکٹھا کرنا تھا اکٹھا کر لیا اور لوٹا تو کیا دیکھتا ہوں کہ میری دونوں اونٹنیوں کے کوہان کٹے ہوئے ہیں اور ان کی کوکھیں پھاڑ کر ان کے کلیجے نکال لئے گئے ہیں۔ یہ دیکھ کر میں اپنی آنکھوں پر قابو نہ رکھ سکا۔ (بےاختیار رونے لگا) جب میں نے ان کا وہ نظارہ دیکھا میں نے کہا: یہ کس نے کیا ہے؟ لوگوں نے کہا: حمزہ بن عبدالمطلب نے اور وہ اس گھر میں انصار کی بزمِ شراب میں مشغول ہیں۔ میں وہاں سے چلا گیا اور نبی ﷺ کے حضور پہنچا۔ اس وقت آپؐ کے پاس زید بن حارثہؓ بیٹھے تھے۔ نبی ﷺ نے میرے اس صدمہ کو پہچان لیا جو مجھے پہنچا تھا۔ آپؐ نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے آج سا (مصیبت کا) دن کبھی نہیں دیکھا۔ حمزہ نے میری دونوں اونٹنیوں پر ظلم کیا ہے۔ ان کے کوہان کاٹ ڈالے ہیں اور ان کی کوکھیں پھاڑ ڈالی ہیں اور یہ دیکھیں وہ اس گھر میں ہیں۔ ان کے ساتھ شراب پی رہے ہیں۔ نبی ﷺ نے اپنی چادر منگوائی اور اَوڑھ کر چل پڑے اور میں اور زید بن حارثہؓ آپؐ کے پیچھے ہو لئے۔ یہاں تک کہ آپؐ اس گھر میں آئے جہاں حمزہ تھے اور اندر آنے کی اجازت طلب کی۔ تو انہوں نے ان کو اجازت دی۔ کیا دیکھتے ہیں کہ وہ شراب پی رہے ہیں۔ یہ دیکھ کر رسول اللہ ﷺ حمزہ کو ان کی کرتوت کے متعلق جو انہوں نے کی تھی ملامت کرنے لگے۔ حمزہ نشے سے متوالے تھے اور ان کی دونوں آنکھیں سرخ تھیں۔ حمزہ نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا۔ پھر نگاہ اُٹھا کر آپؐ کے گھٹنوں کو دیکھا۔ پھر نگاہ اُٹھائی اور آپؐ کی ناف پر نظر ڈالی۔ پھر نگاہ اُٹھائی اور آپؐ کے چہرے کو دیکھا۔ پھر حمزہ بولے: تم (لوگ تو) میرے باپ کے غلام ہی تو ہو۔ رسول اللہ ﷺ یہ حالت دیکھ کر سمجھ گئے کہ وہ نشے میں مدہوش ہیں اور رسول اللہ ﷺ اپنے الٹے پاؤں وہاں سے لوٹے اور ہم بھی آپؐ کے ساتھ باہر آگئے۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ أَنَّ حُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَلِيًّا قَالَ كَانَتْ لِي شَارِفٌ مِنْ نَصِيبِي مِنَ الْمَغْنَمِ يَوْمَ بَدْرٍ وَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَعْطَانِي شَارِفًا مِنَ الْخُمُسِ فَلَمَّا أَرَدْتُ أَنْ أَبْتَنِيَ بِفَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَاعَدْتُ رَجُلاً صَوَّاغًا مِنْ بَنِي قَيْنُقَاعَ أَنْ يَرْتَحِلَ مَعِيَ فَنَأْتِيَ بِإِذْخِرٍ أَرَدْتُ أَنْ أَبِيعَهُ الصَّوَّاغِينَ وَأَسْتَعِينَ بِهِ فِي وَلِيمَةِ عُرْسِي فَبَيْنَا أَنَا أَجْمَعُ لِشَارِفَىَّ مَتَاعًا مِنَ الأَقْتَابِ وَالْغَرَائِرِ وَالْحِبَالِ وَشَارِفَاىَ مُنَاخَانِ إِلَى جَنْبِ حُجْرَةِ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ رَجَعْتُ حِينَ جَمَعْتُ مَا جَمَعْتُ فَإِذَا شَارِفَاىَ قَدِ اجْتُبَّ أَسْنِمَتُهُمَا وَبُقِرَتْ خَوَاصِرُهُمَا وَأُخِذَ مِنْ أَكْبَادِهِمَا فَلَمْ أَمْلِكْ عَيْنَىَّ حِينَ رَأَيْتُ ذَلِكَ الْمَنْظَرَ مِنْهُمَا فَقُلْتُ مَنْ فَعَلَ هَذَا فَقَالُوا فَعَلَ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَهْوَ فِي هَذَا الْبَيْتِ فِي شَرْبٍ مِنَ الأَنْصَارِ. فَانْطَلَقْتُ حَتَّى أَدْخُلَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَعِنْدَهُ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ فَعَرَفَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي وَجْهِي الَّذِي لَقِيتُ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَا لَكَ " فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهَ مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ قَطُّ عَدَا حَمْزَةُ عَلَى نَاقَتَىَّ فَأَجَبَّ أَسْنِمَتَهُمَا وَبَقَرَ خَوَاصِرَهُمَا وَهَا هُوَ ذَا فِي بَيْتٍ مَعَهُ شَرْبٌ. فَدَعَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِرِدَائِهِ فَارْتَدَى ثُمَّ انْطَلَقَ يَمْشِي وَاتَّبَعْتُهُ أَنَا وَزَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ حَتَّى جَاءَ الْبَيْتَ الَّذِي فِيهِ حَمْزَةُ فَاسْتَأْذَنَ فَأَذِنُوا لَهُمْ فَإِذَا هُمْ شَرْبٌ فَطَفِقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَلُومُ حَمْزَةَ فِيمَا فَعَلَ فَإِذَا حَمْزَةُ قَدْ ثَمِلَ مُحْمَرَّةً عَيْنَاهُ فَنَظَرَ حَمْزَةُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ صَعَّدَ النَّظَرَ فَنَظَرَ إِلَى رُكْبَتِهِ ثُمَّ صَعَّدَ النَّظَرَ فَنَظَرَ إِلَى سُرَّتِهِ ثُمَّ صَعَّدَ النَّظَرَ فَنَظَرَ إِلَى وَجْهِهِ ثُمَّ قَالَ حَمْزَةُ هَلْ أَنْتُمْ إِلاَّ عَبِيدٌ لأَبِي فَعَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَدْ ثَمِلَ فَنَكَصَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى عَقِبَيْهِ الْقَهْقَرَى وَخَرَجْنَا مَعَهُ.

باب 1: باب فَرْضِ الْخُمُسِ

آج 10 میں سے 10 باقی