صحیح بخاری 3092: باب فَرْضِ الْخُمُسِ
عبدالعزیز بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے صالح (بن کیسان) سے، صالح نے ابن شہاب سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عروہ بن زبیر نے مجھے خبر دی کہ حضرت عائشہ امّ المؤمنین رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ حضرت فاطمہ علیہا السلام بنت رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابوبکر صدیقؓ سے رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد مطالبہ کیا کہ انہیں اس میراث سے حصہ دیں جو رسول اللہ ﷺ نے اموالِ فَے سے بطور ترکہ چھوڑی ہے۔ (یعنی وہ اموال جو بغیر جنگ کے اللہ نے آپؐ کو عطا کئے۔)
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ـ رضى الله عنها ـ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ فَاطِمَةَ ـ عَلَيْهَا السَّلاَمُ ـ ابْنَةَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَأَلَتْ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَقْسِمَ لَهَا مِيرَاثَهَا مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِمَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَيْهِ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
آج 10 میں سے 10 باقی