صحیح بخاری 3093: باب فَرْضِ الْخُمُسِ
تو حضرت ابوبکرؓ نے ان سے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ہمارا کوئی وارث نہیں ہوگا۔ جو ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے۔ اس سے حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ ﷺ ناراض ہوگئیں اور حضرت ابوبکرؓ سے ملنا چھوڑ دیا اور اس وقت تک انہیں چھوڑے رکھا کہ وہ فوت ہوگئیں اور رسول اللہ ﷺ کے بعد چھ ماہ ہی زندہ رہیں۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں کہ فاطمہ حضرت ابوبکرؓ سے اپنا حصہ اَموالِ خیبر و فدک اور صدقاتِ مدینہ سے مانگتی تھیں جو رسول اللہ ﷺ چھوڑ گئے تھے۔ حضرت ابوبکرؓ نے یہ جائیدادیں انہیں دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ جو عمل رسول اللہ ﷺ کیا کرتے تھے، میں اس میں سے کوئی بات چھوڑنے والا نہیں ہوں مگر وہ ضرور کروں گا۔ کیونکہ میں ڈرتا ہوں کہ اگر آپؐ کے حکم سے کوئی بات میں نے چھوڑ دی، کہیں سیدھے راستہ سے بھٹک نہ جائوں۔ مدینہ میں جو آپؐ کے اموالِ صدقہ تھے تو حضرت عمرؓ نے حضرت علیؓ اور حضرت عباسؓ کے سپرد کردئیے۔ لیکن خیبر اور فدک میں جو جائیدادیں تھیں حضرت عمرؓ نے انہیں روک لیا اور کہا کہ یہ رسول اللہ ﷺ کے اموالِ صدقہ ہیں جو آپؐ کے ان حقوق کے مصرف کیلئے مخصوص تھے جو آپؐ کو پیش آتے اور وہ ناگہانی ضرورتیں جو آپؐ کو ہوتیں اور ان دونوں کی نگرانی اس کے سپرد ہے جو آپؐ کا ولی عہد (اور جانشین) ہے۔ زُہری کہتے تھے کہ یہ دونوں جائیدادیں آج تک اسی صورت پر ہیں۔ ابو عبد اللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: اعْتَرَی - عَرَی یَعْرُو سے باب افتعال ہے۔ اِعْتَرَاکَ یعنی تجھے (کوئی معاملہ) پیش آیا۔ عَرَوْتُہُ یعنی مجھے یہ امر پیش آیا۔ اور اس سے یَعْرُوْہ (یعنی اسے وہ اَمر درپیش ہے) اور اِعْتَرَانِي (یعنی یہ معاملہ مجھ پر چھا گیا) بھی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah