صحیح بخاری 3094: باب فَرْضِ الْخُمُسِ

اسحق بن محمد فروِی نے ہم سے بیان کیا کہ مالک بن انس نے ہمیں بتایا۔ ابن شہاب سے مروی ہے۔ انہوں نے مالک بن اوس بن الحدثان سے روایت کی کہ (زُہری نے کہا) محمد بن جبیر نے بھی مالک بن اوس کی اس حدیث میں سے کچھ حصہ مجھ سے ذکر کیا تھا۔ پھر میں خود مالک بن اوس کے پاس چلا گیا اور ان کے پاس جا کر اس حدیث کے متعلق ان سے پوچھا تو مالک نے کہا: ایسا ہوا کہ ایک دن میں اپنے گھر والوں کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ جب دن چڑھ چکا اور دھوپ گرم ہو گئی تو حضرت عمر بن خطابؓ کا پیغامبر میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ امیر المؤمنین آپ کو بلاتے ہیں چلئے۔ تو میں اس کے ساتھ چلا گیا۔ یہاں تک کہ حضرت عمرؓ کے پاس اندر گیا تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ وہ بوریہ بچھائے اس پر بیٹھے ہیں۔ بورئیے پر کوئی بچھونا نہیں تھا۔ چمڑے کے تکیہ سے ٹیک لگائے ہوئے تھے۔ میں نے آپؓ کو السلام علیکم کہا۔ پھر بیٹھ گیا تو انہوں نے کہا: مالک! آپ کی قوم کے چند گھرانے میرے پاس آئے ہیں اور میں نے انہیں تھوڑا سا مال دینے کا حکم دے دیا ہے۔ آپ وہ لے لیں اور ان کے درمیان تقسیم کر دیں۔ میں نے کہا: یا امیر المؤمنین! اگر آپؓ میرے علاوہ کسی اور شخص کو اس کا ارشاد فرمائیں تو بہتر ہے۔ انہوں نے کہا: اسے تم لے لو۔ اسی دوران کہ مَیں ابھی ان کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ان کا دربان یرفا نامی ان کے پاس آیا اور کہا کہ آپؓ حضرت عثمانؓ اور حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ اور حضرت زبیرؓ اور حضرت سعد بن ابی وقاصؓ سے ملاقات کریں گے؟ انہوں نے کہا: ہاں اور انہیں اجازت دی۔ وہ اندر آئے اور السلام علیکم کہا اور بیٹھ گئے اور یرفا کچھ دیر (اپنی جگہ پر) بیٹھا ہی تھا کہ اس نے آکر (حضرت عمرؓ) سے کہا کہ آپؓ حضرت علیؓ اور حضرت عباسؓ سے ملاقات کریں گے؟ تو (حضرت عمرؓ نے) کہا: ہاں اور ان دونوں کو اجازت دی اور وہ اندر آئے اور اندر آ کر انہوں نے السلام علیکم کہا اور دونوں بیٹھ گئے۔ حضرت عباسؓ کہنے لگے: امیر المؤمنین! میرے اور ان کے درمیان فیصلہ فرما دیں اور ان دونوں کے درمیان اس جائیداد کے متعلق جھگڑا تھا جو اللہ نے اپنے رسول ﷺ کو بنی نضیر سے بطور فَے عطا فرمائی تھی تو اس جماعت نے بھی یعنی حضرت عثمانؓ اور آپؓ کے ساتھیوں نے کہا کہ امیر المؤمنین! ان دونوں کے درمیان فیصلہ فرما دیں اور ایک کو دوسرے سے بے فکر کر دیں۔ حضرت عمرؓ نے کہا: ذرا ٹھہریں۔ میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں جس کے حکم سے آسمان اور زمین قائم ہیں کہ کیا آپ کو علم ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا کہ ہمارا کوئی وارث نہیں جو ہم چھوڑ جائیں صدقہ ہوتا ہے۔ اس سے رسول اللہ ﷺ کی مراد اپنے آپ سے تھی۔ اس جماعت نے کہا: یقینا آپؐ نے ایسا فرمایا تھا۔ اس پر حضرت عمرؓ، حضرت علیؓ اور حضرت عباسؓ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: میں تم دونوں کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا تمہیں علم ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایسا فرمایا تھا؟ ان دونوں نے کہا: یقینا آپؐ نے ایسا فرمایا تھا۔ تب حضرت عمرؓ نے کہا: اب میں اس معاملہ کی بابت تم سے بات کرتا ہوں کہ اللہ نے اپنے رسول ﷺ کو اس فَے میں ایک خاص رعایت سے مخصوص فرمایا تھا جو کسی دوسرے کو وہ رعایت نہیں دی۔ پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: اور اللہ نے ان (کے اموال میں) سے اپنے رسول کو جو بطور غنیمت عطا کیا اور اس پر تم نے نہ گھوڑے دوڑائے اور نہ اونٹ۔ لیکن اللہ اپنے رسولوں کو جن پر چاہتا ہے مسلط کر دیتا ہے اور اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔ تو یہ جائیدادیں رسول اللہ ﷺ کے لئے خالص تھیں اور اللہ کی قسم! آپؐ نے تمہیں چھوڑ کر اپنے لئے کچھ نہیں لیا۔ نہ ان جائیدادوں سے متعلق اپنے آپ کو تم پر مقدم رکھا ہے۔ آپؐ نے یہ تمہیں دیں اور تمہارے کاموں میں وہ کھلے طور پر خرچ کر دیں۔ یہاں تک کہ ان میں سے یہ مال باقی رہ گیا۔ رسول اللہ ﷺ اس جائیداد سے اپنے اہل بیت کے لئے بطور سالانہ خرچ کیا کرتے تھے اور جو باقی رہتا وہ لے کر اللہ کے مال میں شامل کر دیتے۔ رسول اللہ ﷺ نے اسی پر اپنی ساری عمر عمل فرمایا۔ میں تم کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں: کیا تمہیں اس کا علم ہے؟ تو انہوں نے کہا: ہاں۔ پھر حضرت عمرؓ نے حضرت علیؓ اور حضرت عباسؓ سے کہا: میں تم دونوں کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا تمہیں بھی اس کا علم ہے؟ (تو انہوں نے کہا: ہاں۔) حضرت عمرؓ نے کہا: پھر اللہ نے اپنے نبی ﷺ کو وفات دی اور حضرت ابوبکرؓ نے کہاکہ میں رسول اللہ ﷺ کا جانشین ہوں اور حضرت ابوبکرؓ نے یہ جائیدادیں اپنے قبضہ میں لیں اور ان سے متعلق وہی عمل کیا جو رسول اللہ ﷺ کیا کرتے تھے اور اللہ جانتا ہے کہ وہ اس میں سچے، نیک، راہِ راست پر چلنے والے اور حق کے تابع تھے۔ پھر اللہ نے حضرت ابوبکرؓ کو وفات دی اور میں حضرت ابوبکرؓ کا جانشین ہوا اور میں نے اپنی خلافت کے دو سال ان جائیدادوں کو اپنے قبضہ میں رکھا۔ ان سے متعلق وہی عمل کرتا رہا جو رسول اللہﷺ نے اور حضرت ابوبکرؓ نے کیا اور اللہ جانتا ہے کہ میں ان جائیدادوں کی نسبت سچا، نیک، راست رَو اور تابع حق تھا۔ پھر تم دونوں میرے پاس آئے کہ ان جائیدادوں کی نسبت تم مجھ سے بات کرو اور تمہاری گفتگو ایک ہی تھی اور تمہارا معاملہ ایک۔ عباسؓ ! تم اپنے بھتیجے کے مال سے اپنا حصہ مانگنے کو میرے پاس آئے اور یہ علیؓ بھی میرے پاس اپنی بیوی کا حصہ لینے کے لئے آئے جو انہیں ان کے باپ سے پہنچا تھا۔ تو میں نے تم دونوں سے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ ہمارا کوئی وارث نہیں جو ہم چھوڑ جائیں صدقہ ہوتا ہے۔ پھر جب مجھے یہ مناسب معلوم ہوا کہ تم دونوں کو وہ جائیداد سپرد کر دوں۔ تو میں نے کہا: اگر تم دونوں چاہو تو میں تمہارے سپرد کر دیتا ہوں، اس شرط پر کہ تم پختہ اقرار کرو کہ تم ان جائیدادوں کے متعلق وہی عمل کرو گے جو رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابوبکرؓ نے کیا اور جو میں نے ان کے بارے میں عمل کیا ہے جب سے میں ان کا متولی ہوا ہوں تو تم دونوں نے کہا (ہمیں یہ شرط منظور ہے) ہمیں وہ جائیدادیں سپرد کر دیں۔ میں نے تم دونوں کو یہ جائیدادیں اس شرط کے ساتھ حوالے کر دی تھیں۔ تو میں تم سب کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ میں نے ان دونوں کو وہ جائیدادیں اس شرط کے ساتھ حوالے کر دی تھیں؟ تو جماعت نے کہا: ہاں۔ پھر حضرت عمرؓ حضرت علیؓ اور حضرت عباسؓ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: تم دونوں کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں : کیا میں نے تم دونوں کو یہ جائیدادیں اس شرط کے ساتھ حوالے کر دی تھیں؟ تو انہوں نے کہا: ہاں۔ تو حضرت عمرؓ نے کہا: کیا تم مجھ سے اس کے علاوہ فیصلہ طلب کرتے ہو؟ اللہ کی قسم! جس کے حکم سے آسمان اور زمین قائم ہے میں اس کے سوا ان کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔ اگر تم دونوں ان کے انتظام سے عاجز ہو تو وہ میرے سپرد کر دو۔ میں ان کا انتظام تمہارے لئے کر دوں گا۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ وَكَانَ مُحَمَّدُ بْنُ جُبَيْرٍ ذَكَرَ لِي ذِكْرًا مِنْ حَدِيثِهِ ذَلِكَ فَانْطَلَقْتُ حَتَّى أَدْخُلَ عَلَى مَالِكِ بْنِ أَوْسٍ فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ الْحَدِيثِ فَقَالَ مَالِكٌ بَيْنَا أَنَا جَالِسٌ فِي أَهْلِي حِينَ مَتَعَ النَّهَارُ إِذَا رَسُولُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ يَأْتِينِي فَقَالَ أَجِبْ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ حَتَّى أَدْخُلَ عَلَى عُمَرَ فَإِذَا هُوَ جَالِسٌ عَلَى رِمَالِ سَرِيرٍ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ فِرَاشٌ مُتَّكِئٌ عَلَى وِسَادَةٍ مِنْ أَدَمٍ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ ثُمَّ جَلَسْتُ فَقَالَ يَا مَالِ إِنَّهُ قَدِمَ عَلَيْنَا مِنْ قَوْمِكَ أَهْلُ أَبْيَاتٍ وَقَدْ أَمَرْتُ فِيهِمْ بِرَضْخٍ فَاقْبِضْهُ فَاقْسِمْهُ بَيْنَهُمْ. فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لَوْ أَمَرْتَ بِهِ غَيْرِي. قَالَ اقْبِضْهُ أَيُّهَا الْمَرْءُ. فَبَيْنَا أَنَا جَالِسٌ عِنْدَهُ أَتَاهُ حَاجِبُهُ يَرْفَا فَقَالَ هَلْ لَكَ فِي عُثْمَانَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَالزُّبَيْرِ وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ يَسْتَأْذِنُونَ قَالَ نَعَمْ. فَأَذِنَ لَهُمْ فَدَخَلُوا فَسَلَّمُوا وَجَلَسُوا ثُمَّ جَلَسَ يَرْفَا يَسِيرًا ثُمَّ قَالَ هَلْ لَكَ فِي عَلِيٍّ وَعَبَّاسٍ قَالَ نَعَمْ. فَأَذِنَ لَهُمَا فَدَخَلاَ فَسَلَّمَا فَجَلَسَا فَقَالَ عَبَّاسٌ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ اقْضِ بَيْنِي وَبَيْنَ هَذَا. وَهُمَا يَخْتَصِمَانِ فِيمَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ بَنِي النَّضِيرِ. فَقَالَ الرَّهْطُ عُثْمَانُ وَأَصْحَابُهُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ اقْضِ بَيْنَهُمَا وَأَرِحْ أَحَدَهُمَا مِنَ الآخَرِ. قَالَ عُمَرُ تَيْدَكُمْ أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاءُ وَالأَرْضُ هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ ". يُرِيدُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَفْسَهُ. قَالَ الرَّهْطُ قَدْ قَالَ ذَلِكَ. فَأَقْبَلَ عُمَرُ عَلَى عَلِيٍّ وَعَبَّاسٍ فَقَالَ أَنْشُدُكُمَا اللَّهَ أَتَعْلَمَانِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدْ قَالَ ذَلِكَ قَالاَ قَدْ قَالَ ذَلِكَ. قَالَ عُمَرُ فَإِنِّي أُحَدِّثُكُمْ عَنْ هَذَا الأَمْرِ إِنَّ اللَّهَ قَدْ خَصَّ رَسُولَهُ صلى الله عليه وسلم فِي هَذَا الْفَىْءِ بِشَىْءٍ لَمْ يُعْطِهِ أَحَدًا غَيْرَهُ ـ ثُمَّ قَرَأَ {وَمَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْهُمْ} إِلَى قَوْلِهِ قَدِيرٌ ـ فَكَانَتْ هَذِهِ خَالِصَةً لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. وَاللَّهِ مَا احْتَازَهَا دُونَكُمْ وَلاَ اسْتَأْثَرَ بِهَا عَلَيْكُمْ قَدْ أَعْطَاكُمُوهُ وَبَثَّهَا فِيكُمْ حَتَّى بَقِيَ مِنْهَا هَذَا الْمَالُ فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُنْفِقُ عَلَى أَهْلِهِ نَفَقَةَ سَنَتِهِمْ مِنْ هَذَا الْمَالِ ثُمَّ يَأْخُذُ مَا بَقِيَ فَيَجْعَلُهُ مَجْعَلَ مَالِ اللَّهِ فَعَمِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِذَلِكَ حَيَاتَهُ أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ هَلْ تَعْلَمُونَ ذَلِكَ قَالُوا نَعَمْ. ثُمَّ قَالَ لِعَلِيٍّ وَعَبَّاسٍ أَنْشُدُكُمَا بِاللَّهِ هَلْ تَعْلَمَانِ ذَلِكَ قَالَ عُمَرُ ثُمَّ تَوَفَّى اللَّهُ نَبِيَّهُ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ أَنَا وَلِيُّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. فَقَبَضَهَا أَبُو بَكْرٍ فَعَمِلَ فِيهَا بِمَا عَمِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّهُ فِيهَا لَصَادِقٌ بَارٌّ رَاشِدٌ تَابِعٌ لِلْحَقِّ ثُمَّ تَوَفَّى اللَّهُ أَبَا بَكْرٍ فَكُنْتُ أَنَا وَلِيَّ أَبِي بَكْرٍ فَقَبَضْتُهَا سَنَتَيْنِ مِنْ إِمَارَتِي أَعْمَلُ فِيهَا بِمَا عَمِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَا عَمِلَ فِيهَا أَبُو بَكْرٍ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنِّي فِيهَا لَصَادِقٌ بَارٌّ رَاشِدٌ تَابِعٌ لِلْحَقِّ ثُمَّ جِئْتُمَانِي تُكَلِّمَانِي وَكَلِمَتُكُمَا وَاحِدَةٌ وَأَمْرُكُمَا وَاحِدٌ جِئْتَنِي يَا عَبَّاسُ تَسْأَلُنِي نَصِيبَكَ مِنِ ابْنِ أَخِيكَ وَجَاءَنِي هَذَا ـ يُرِيدُ عَلِيًّا ـ يُرِيدُ نَصِيبَ امْرَأَتِهِ مِنْ أَبِيهَا فَقُلْتُ لَكُمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ ". فَلَمَّا بَدَا لِي أَنْ أَدْفَعَهُ إِلَيْكُمَا قُلْتُ إِنْ شِئْتُمَا دَفَعْتُهَا إِلَيْكُمَا عَلَى أَنَّ عَلَيْكُمَا عَهْدَ اللَّهِ وَمِيثَاقَهُ لَتَعْمَلاَنِ فِيهَا بِمَا عَمِلَ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبِمَا عَمِلَ فِيهَا أَبُو بَكْرٍ وَبِمَا عَمِلْتُ فِيهَا مُنْذُ وَلِيتُهَا فَقُلْتُمَا ادْفَعْهَا إِلَيْنَا. فَبِذَلِكَ دَفَعْتُهَا إِلَيْكُمَا فَأَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ هَلْ دَفَعْتُهَا إِلَيْهِمَا بِذَلِكَ قَالَ الرَّهْطُ نَعَمْ. ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى عَلِيٍّ وَعَبَّاسٍ فَقَالَ أَنْشُدُكُمَا بِاللَّهِ هَلْ دَفَعْتُهَا إِلَيْكُمَا بِذَلِكَ قَالاَ نَعَمْ. قَالَ فَتَلْتَمِسَانِ مِنِّي قَضَاءً غَيْرَ ذَلِكَ فَوَاللَّهِ الَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاءُ وَالأَرْضُ لاَ أَقْضِي فِيهَا قَضَاءً غَيْرَ ذَلِكَ فَإِنْ عَجَزْتُمَا عَنْهَا فَادْفَعَاهَا إِلَىَّ فَإِنِّي أَكْفِيكُمَاهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 1: باب فَرْضِ الْخُمُسِ

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

59:8

آج 10 میں سے 10 باقی