صحیح بخاری 3140: بَابُ وَمِنَ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْخُمُسَ لِلإِمَامِ وَأَنَّهُ يُعْطِي بَعْضَ قَرَابَت …
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عُقَیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابن مسیب سے، ابن مسیب نے حضرت جبیر بن مطعمؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں اور حضرت عثمان بن عفانؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس چلے گئے اور ہم نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ نے مطلب کے بیٹوں کو دیا اور ہمیں چھوڑ دیا اور ہم اور وہ آپؐ سے ایک ہی تعلق رکھتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بنو مطلب اور بنو ہاشم تو ایک ہی ہیں۔ لیث نے کہا: یونس نے بھی مجھ سے یہ بیان کیا اور اتنا بڑھایا کہ حضرت جبیرؓ نے کہا: اور نبی ﷺ نے عبدشمس کی اولاد کو نہیں دیا اور نہ نوفل کی اولاد کو۔ اور ابن اسحاق نے یوں کہا: عبدشمس اور ہاشم اور مطلب بھائی تھے۔ ایک ہی ماں کے تھے اور ان کی ماں عاتکہ بنت مرہ تھی اور نوفل ان کے باپ کی طرف سے بھائی تھا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ مَشَيْتُ أَنَا وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْطَيْتَ بَنِي الْمُطَّلِبِ وَتَرَكْتَنَا وَنَحْنُ وَهُمْ مِنْكَ بِمَنْزِلَةٍ وَاحِدَةٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّمَا بَنُو الْمُطَّلِبِ وَبَنُو هَاشِمٍ شَىْءٌ وَاحِدٌ ". قَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ وَزَادَ قَالَ جُبَيْرٌ وَلَمْ يَقْسِمِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لِبَنِي عَبْدِ شَمْسٍ وَلاَ لِبَنِي نَوْفَلٍ. وَقَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ عَبْدُ شَمْسٍ وَهَاشِمٌ وَالْمُطَّلِبُ إِخْوَةٌ لأُمٍّ وَأُمُّهُمْ عَاتِكَةُ بِنْتُ مُرَّةَ وَكَانَ نَوْفَلٌ أَخَاهُمْ لأَبِيهِمْ.
آج 10 میں سے 10 باقی