صحیح بخاری 3143: بَابُ مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِي الْمُؤَلَّفَةَ قُلُوب …

محمد بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ اوزاعی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے، زُہری نے سعید بن مسیب سے اور عروہ بن زبیر سے روایت کی کہ حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے کچھ مانگا اور آپؐ نے مجھے دیا۔ پھر میں نے آپؐ سے مانگا اور آپؐ نے مجھے دیا۔ پھر مجھ سے فرمایا: حکیم یہ مال ہرا بھرا ہے۔ شیریں ہے۔ سو جس نے سیر چشمی اور سخاوتِ نفس سے اسے لیا تو اس کو اس میں برکت دی جائے گی اور جس نے نفس کے لالچ سے اسے لیا، اس کے لئے اس میں برکت نہ ہوگی اور وہ اس شخص کی مانند ہوگا جو کھاتا ہے اور سیر نہیں ہوتا اور (یاد رکھو) اوپر کا ہاتھ نچلے ہاتھ سے اچھا ہوتا ہے۔ حضرت حکیمؓ کہتے تھے: میں نے (یہ سن کر) کہا: یا رسول اللہ! اسی ذات کی قسم جس نے آپؐ کو سچائی کے ساتھ بھیجا ہے۔ اس وقت تک کہ میں دنیا سے جدا ہوجائوں۔ میں آپؐ کے بعد اور کسی سے بھی کچھ نہ لوں گا۔ چنانچہ حضرت ابوبکرؓ حضرت حکیمؓ کو بلاتے کہ انہیں بھی وظیفہ دیں تو وہ انکار کرتے کہ ان سے کچھ لیں۔ پھر حضرت عمرؓ نے بھی انہیں بلایا کہ ان کو وظیفہ دیں۔ مگر انہوں نے اسے لینے سے انکار کردیا۔ اس پر حضرت عمرؓ نے کہا: مسلمانو! میں ان کے سامنے ان کا وہ حق جو اللہ نے اس فَے سے مقرر کیا ہے، پیش کرتا ہوں تو یہ لینے سے انکار کرتے ہیں۔ غرض حضرت حکیمؓ نے نبی ﷺ کے بعد اپنی موت تک لوگوں میں سے کسی سے بھی کچھ نہ لیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَعُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَعْطَانِي ثُمَّ سَأَلْتُهُ فَأَعْطَانِي ثُمَّ قَالَ لِي " يَا حَكِيمُ إِنَّ هَذَا الْمَالَ خَضِرٌ حُلْوٌ فَمَنْ أَخَذَهُ بِسَخَاوَةِ نَفْسٍ بُورِكَ لَهُ فِيهِ وَمَنْ أَخَذَهُ بِإِشْرَافِ نَفْسٍ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ وَكَانَ كَالَّذِي يَأْكُلُ وَلاَ يَشْبَعُ وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى ". قَالَ حَكِيمٌ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لاَ أَرْزَأُ أَحَدًا بَعْدَكَ شَيْئًا حَتَّى أُفَارِقَ الدُّنْيَا. فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يَدْعُو حَكِيمًا لِيُعْطِيَهُ الْعَطَاءَ فَيَأْبَى أَنْ يَقْبَلَ مِنْهُ شَيْئًا ثُمَّ إِنَّ عُمَرَ دَعَاهُ لِيُعْطِيَهُ فَأَبَى أَنْ يَقْبَلَ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ إِنِّي أَعْرِضُ عَلَيْهِ حَقَّهُ الَّذِي قَسَمَ اللَّهُ لَهُ مِنْ هَذَا الْفَىْءِ فَيَأْبَى أَنْ يَأْخُذَهُ. فَلَمْ يَرْزَأْ حَكِيمٌ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ بَعْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حَتَّى تُوُفِّيَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 19: بَابُ مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِي الْمُؤَلَّفَةَ قُلُوبُهُمْ وَغَيْرَهُمْ مِنَ الْخُمُسِ وَنَحْوِهِ

آج 10 میں سے 10 باقی