صحیح بخاری 3144: بَابُ مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِي الْمُؤَلَّفَةَ قُلُوب …

ابوالنعمان نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے نافع سے روایت کی کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! زمانہ جاہلیت میں میرے ذمہ یہ نذر تھی کہ ایک دن اعتکاف بیٹھوں گا۔ آپؐ نے ان سے فرمایا کہ اسے پورا کریں۔ نافع کہتے تھے: اور حضرت عمرؓ نے حنین کے قیدیوں میں سے دو لڑکیاں حصے میں پائی تھیں۔ انہوں نے ان دونوں کو مکہ کے کسی گھر میں رکھا۔ نافع کہتے تھے: پھر رسول اللہ ﷺ نے حنین کے قیدیوں پر احسان کیا تو وہ چھوٹ کر گلی کوچوں میں دوڑنے لگے۔ حضرت عمرؓ نے (اپنے بیٹے عبداللہ کو) کہا: عبد اللہ! دیکھو کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے حنین کے قیدی بغیر فدیہ لئے چھوڑ دئیے ہیں۔ حضرت عمرؓ نے کہا: جاؤ اور تم بھی ان دونوں لڑکیوں کو چھوڑ دو۔ نافع کہتے تھے: اور رسول اللہ ﷺ نے جعرانہ سے عمرہ کا احرام نہیں باندھا تھا اور اگر آپؐ باندھتے تو حضرت عبداللہؓ سے پوشیدہ نہ رہتا۔ اور جریر بن حازم نے ایوب سے، ایوب نے نافع سے، انہوں نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کرتے ہوئے کچھ زیادہ بیان کیا اور کہا: (وہ لڑکیاں) خمس میں سے (حضرت عمرؓ کو ملی) تھیں اور معمر نے نذر کی بابت بیان کیا اور یہ نہیں کہا کہ (حضرت عمرؓ نے) ایک دن (کی نذر کا ذکر کیا۔) معمر نے بھی ایوب سے، ایوب نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے یہ روایت کی۔

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ كَانَ عَلَىَّ اعْتِكَافُ يَوْمٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَأَمَرَهُ أَنْ يَفِيَ بِهِ. قَالَ وَأَصَابَ عُمَرُ جَارِيَتَيْنِ مِنْ سَبْىِ حُنَيْنٍ فَوَضَعَهُمَا فِي بَعْضِ بُيُوتِ مَكَّةَ ـ قَالَ ـ فَمَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى سَبْىِ حُنَيْنٍ فَجَعَلُوا يَسْعَوْنَ فِي السِّكَكِ فَقَالَ عُمَرُ يَا عَبْدَ اللَّهِ انْظُرْ مَا هَذَا فَقَالَ مَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى السَّبْىِ. قَالَ اذْهَبْ فَأَرْسِلِ الْجَارِيَتَيْنِ. قَالَ نَافِعٌ وَلَمْ يَعْتَمِرْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْجِعْرَانَةِ وَلَوِ اعْتَمَرَ لَمْ يَخْفَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ. وَزَادَ جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ مِنَ الْخُمُسِ. وَرَوَاهُ مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي النَّذْرِ وَلَمْ يَقُلْ يَوْمَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 19: بَابُ مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِي الْمُؤَلَّفَةَ قُلُوبُهُمْ وَغَيْرَهُمْ مِنَ الْخُمُسِ وَنَحْوِهِ

آج 10 میں سے 10 باقی