صحیح بخاری 3148: بَابُ مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِي الْمُؤَلَّفَةَ قُلُوب …
عبدالعزیز بن عبداللہ اویسی نے ہم سے بیان کیا کہ ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے صالح سے، صالح نے ابن شہاب سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: عمر بن محمد بن جبیر بن مطعم نے مجھے بتایا کہ محمد بن جبیر نے کہا: حضرت جبیر بن مطعمؓ نے مجھے بتایا کہ ایک بار وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے اور آپؐ کے ساتھ اور لوگ بھی تھے۔ آپؐ حُنَین سے آرہے تھے۔ بدوی لوگ آپؐ سے لپٹ گئے۔ آپؐ سے مانگتے تھے۔ اتنے لپٹے کہ انہوں نے آپؐ کو ایک ببول کے درخت کی طرف ہٹنے کے لئے مجبور کردیا جس کے کانٹوں نے آپؐ کی چادر اُچک لی۔ رسول اللہ ﷺ ٹھہر گئے اور آپؐ نے فرمایا: میری چادر مجھے دے دو۔ اگر (میرے پاس) ان جنگلی درختوں کی گنتی کے مطابق اونٹ ہوتے تو میں انہیں تم میں بانٹ دیتا اور پھر تم مجھے بخیل نہ پاتے اور نہ جھوٹا اور نہ بزدل۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأُوَيْسِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جُبَيْرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمٍ أَنَّهُ بَيْنَا هُوَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَعَهُ النَّاسُ مُقْبِلاً مِنْ حُنَيْنٍ عَلِقَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الأَعْرَابُ يَسْأَلُونَهُ حَتَّى اضْطَرُّوهُ إِلَى سَمُرَةٍ فَخَطِفَتْ رِدَاءَهُ فَوَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَعْطُونِي رِدَائِي فَلَوْ كَانَ عَدَدُ هَذِهِ الْعِضَاهِ نَعَمًا لَقَسَمْتُهُ بَيْنَكُمْ ثُمَّ لاَ تَجِدُونِي بَخِيلاً وَلاَ كَذُوبًا وَلاَ جَبَانًا ".
مربوط حوالہ جات
خلفاء کی کتب
- سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل): Sirat-un-Nabi (saw), Volume 1, PDF page 259
- سیرت النبی ؐ: Sirat-un-Nabi (saw), Al-Fazl, PDF page 211
- انوارالعلوم (جلد 1): Anwar-ul-Ulum, Volume 1, PDF page 622
آج 10 میں سے 10 باقی