صحیح بخاری 3149
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه قَالَ كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَعَلَيْهِ بُرْدٌ نَجْرَانِيٌّ غَلِيظُ الْحَاشِيَةِ فَأَدْرَكَهُ أَعْرَابِيٌّ فَجَذَبَهُ جَذْبَةً شَدِيدَةً حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى صَفْحَةِ عَاتِقِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَدْ أَثَّرَتْ بِهِ حَاشِيَةُ الرِّدَاءِ مِنْ شِدَّةِ جَذْبَتِهِ ثُمَّ قَالَ مُرْ لِي مِنْ مَالِ اللَّهِ الَّذِي عِنْدَكَ. فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ فَضَحِكَ ثُمَّ أَمَرَ لَهُ بِعَطَاءٍ.
یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسحق بن عبداللہ سے، اسحق نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ وہ کہتے تھے: میں نبی ﷺ کے ساتھ چلا جا رہا تھا اور آپؐ ایک موٹے حاشیہ کی نجرانی چادر اوڑھے ہوئے تھے۔ اتنے میں ایک گنوار نے آپؐ کو آ پکڑا اور آپؐ کی چادر اس زور سے کھینچی کہ میں نے نبی ﷺ کے کندھے کو دیکھا کہ چادر کے کنارے نے اس میں زور سے کھینچے جانے کی وجہ سے نشان ڈال دیا تھا۔ وہ کہنے لگا: اللہ کے اس مال سے جو آپؐ کے پاس ہے مجھے بھی دلوائیں۔ آپؐ نے مڑ کر اس کو دیکھا اور ہنسے۔ پھر آپؐ نے اس کو کچھ دینے کے لئے فرمایا۔
10 von 10 heute frei