صحیح بخاری 3150: بَابُ مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِي الْمُؤَلَّفَةَ قُلُوب …
عثمان بن ابی شیبہ نے ہم سے بیان کیا کہ جریر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور سے، منصور نے ابو وائل سے، ابو وائل نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: جب حنین کی جنگ ہوئی تو نبی ﷺ نے تقسیم میں کچھ لوگوں کو مقدم کیا۔ چنانچہ اقرع بن حابسؓ کو آپؐ نے سو اونٹ دئیے اور عیینہ (بن حصنؓ) کو بھی اتنے ہی دئیے اور کچھ ایسے آدمیوں کو بھی دیا جو شرفائے عرب میں سے تھے تو اس دن آپؐ نے تقسیم میں ان کو مقدم کیا۔ ایک شخص کہنے لگا: بخدا! یہ تقسیم تو ایسی ہے کہ اس میں انصاف مدنظر نہیں رکھا گیا اور نہ اس سے اللہ کی رضا مندی مقصود ہے۔ میں نے کہا: بخدا! میں تو نبی ﷺ کو یہ بات ضرور بتاؤں گا۔ چنانچہ میں آپؐ کے پاس آیا اور آپؐ کو بتایا۔ آپؐ نے فرمایا: پھر اور کون انصاف کرے گا اگر اللہ اور اس کے رسول نے انصاف نہ کیا؟ موسیٰ پر اللہ رحم کرے، ان کو اس سے بھی زیادہ دُکھ دیا گیا اور انہوں نے صبر کیا۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah