صحیح بخاری 3162: بَابُ الْوَصَايَا بِأَهْلِ ذِمَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
آدم بن ابی ایاس نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ ابوجمرہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے جویریہ بن قدامہ تمیمی سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا۔ ہم نے کہا: امیر المؤمنین ہمیں وصیت کریں۔ انہوں نے کہا: میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ اللہ کے عہد کی نگہداشت رکھنا۔ کیونکہ وہ عہد تمہارے نبی ﷺ کا عہد و پیمان ہے اور تمہارے بال بچوں کا رزق۔ أطرافہُ: ۱۳۹۲، ۳۰۵۲، ۳۷۰۰، ۴۸۸۸، ۷۲۰۷۔
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو جَمْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ جُوَيْرِيَةَ بْنَ قُدَامَةَ التَّمِيمِيَّ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ قُلْنَا أَوْصِنَا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. قَالَ أُوصِيكُمْ بِذِمَّةِ اللَّهِ فَإِنَّهُ ذِمَّةُ نَبِيِّكُمْ وَرِزْقُ عِيَالِكُمْ.
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 3: بَابُ الْوَصَايَا بِأَهْلِ ذِمَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
آج 10 میں سے 10 باقی