صحیح بخاری 3177: بَابُ كَيْفَ يُنْبَذُ إِلَى أَهْلِ الْعَهْدِ

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے زُہری سے روایت کی کہ حمید بن عبدالرحمن نے ہمیں بتایا کہ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے ان لوگوں کے ساتھ بھیجا جنہوں نے قربانی کے دن منیٰ مقام میں اعلان کرنا تھا کہ اس سال کے بعد کوئی مشرک حج کرنے کیلئے نہ آئے اور نہ کوئی ننگا بیت اللہ کا طواف کرے اور حج اَکبر کا دن یہی قربانی کا دن ہے اور اسے حج اَکبر اس لئے کہا گیا ہے کہ لوگ (عمرے کو) حج اَصغر کہتے ہیں۔ سو حضرت ابوبکرؓ نے اس سال لوگوں کو اِطلاع دی کہ ان کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں رہا۔ اس لئے کوئی مشرک حجۃ الوداع کے سال حج کرنے کے لئے نہیں آیا جس میں نبی ﷺ نے حج کیا تھا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ بَعَثَنِي أَبُو بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ فِيمَنْ يُؤَذِّنُ يَوْمَ النَّحْرِ بِمِنًى لاَ يَحُجُّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِكٌ وَلاَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ. وَيَوْمُ الْحَجِّ الأَكْبَرِ يَوْمُ النَّحْرِ وَإِنَّمَا قِيلَ الأَكْبَرُ مِنْ أَجْلِ قَوْلِ النَّاسِ الْحَجُّ الأَصْغَرُ. فَنَبَذَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى النَّاسِ فِي ذَلِكَ الْعَامِ فَلَمْ يَحُجَّ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ الَّذِي حَجَّ فِيهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مُشْرِكٌ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 16: بَابُ كَيْفَ يُنْبَذُ إِلَى أَهْلِ الْعَهْدِ

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

8:59

آج 10 میں سے 10 باقی