صحیح بخاری 3339: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: {وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ}

موسیٰ بن اسماعیل نے ہمیں بتایا۔ عبدالواحد بن زیاد نے ہم سے بیان کیا کہ اعمش نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوصالح سے، ابوصالح نے حضرت ابوسعیدؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حضرت نوحؑ اور ان کی امت کے لوگ آئیں گے اور اللہ تعالیٰ پوچھے گا: کیا تم نے (میرا پیغام) پہنچا دیا تھا؟ تو وہ کہیں گیـ:ـ ہاں اے میرے ربّ۔ پھر (اللہ تعالیٰ) ان کی امت سے پوچھے گا: کیا اس نے تم کو (میرا پیغام) پہنچا دیا تھا؟ تو وہ کہیں گے: نہیں۔ ہمارے پاس تو کوئی نبی نہیں آیا۔ اس پر اللہ تعالیٰ حضرت نوحؑ سے پوچھے گا: تمہاری کون شہادت دے گا؟ تو وہ کہیں گے کہ محمد ﷺ اور ان کی امت۔ پھر ہم شہادت دیں گے کہ انہوں نے یقینا حق پہنچا دیا تھا اور یہی مراد ہے اللہ جل ذکرہ کے اس قول سے (وَکَذٰلِکَ جَعَلْنٰـکُمْ أُمَّۃً وَّسَطًا) یعنی اس لئے ہم نے تم کو اعلیٰ درجہ کی امت بنایا ہے کہ تم ان انکار کرنے والوں کے خلاف گواہ ٹھہرو۔ اور اس آیت میں وَسَطٌ کے معنی ہیں مُعْتَدِلٌ۔ یعنی اعلیٰ درجہ کی۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَجِيءُ نُوحٌ وَأُمَّتُهُ فَيَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى هَلْ بَلَّغْتَ فَيَقُولُ نَعَمْ أَىْ رَبِّ. فَيَقُولُ لأُمَّتِهِ هَلْ بَلَّغَكُمْ فَيَقُولُونَ لاَ مَا جَاءَنَا مِنْ نَبِيٍّ. فَيَقُولُ لِنُوحٍ مَنْ يَشْهَدُ لَكَ فَيَقُولُ مُحَمَّدٌ صلى الله عليه وسلم وَأُمَّتُهُ فَنَشْهَدُ أَنَّهُ قَدْ بَلَّغَ وَهْوَ قَوْلُهُ جَلَّ ذِكْرُهُ {وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ} وَالْوَسَطُ الْعَدْلُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 3: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: {وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ}

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

2:144

آج 10 میں سے 10 باقی