صحیح بخاری 3361: باب ‏{‏يَزِفُّونَ‏}‏ النَّسَلاَنُ فِي الْمَشْىِ

اسحاق بن ابراہیم بن نصر نے ہم سے بیان کیا کہ ابواسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوحیان سے، انہوں نے ابوزُرعہ سے، ابوزُرعہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے پاس ایک دن گوشت لایا گیا۔ آپؐ نے فرمایا: قیامت کے روز اللہ پہلوں اور پچھلوں کو ایک ہی میدان میں اکٹھا کرے گا اور پکارنے والا انہیں (اپنی آواز) سنا سکے گا، آنکھ ان کو دیکھ سکے گی اور سورج ان کے نزدیک ہو جائے گا۔ پھر آپؐ نے شفاعت کا واقعہ بیان کیا کہ لوگ حضرت ابراہیمؑ کے پاس آئیں گے اور کہیں گے: آپؑ اللہ کے نبی اور اہل زمین میں سے اس کے نہایت پیارے دوست ہیں۔ آپؑ ہمارے لئے اپنے ربّ سے سفارش کریں۔ حضرت ابراہیمؑ کہیں گے اور ان کو خلاف واقعہ باتیں یاد ہوں گی کہ مجھے تو اپنی پڑی ہے۔ تم موسیٰؑ کے پاس جائو۔ حضرت ابوہریرہؓ کی طرح حضرت انسؓ نے بھی نبی ﷺ سے یہی روایت کی۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ أَبِي حَيَّانَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا بِلَحْمٍ فَقَالَ " إِنَّ اللَّهَ يَجْمَعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الأَوَّلِينَ وَالآخِرِينَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ فَيُسْمِعُهُمُ الدَّاعِي وَيُنْفِدُهُمُ الْبَصَرُ وَتَدْنُو الشَّمْسُ مِنْهُمْ ـ فَذَكَرَ حَدِيثَ الشَّفَاعَةِ ـ فَيَأْتُونَ إِبْرَاهِيمَ فَيَقُولُونَ أَنْتَ نَبِيُّ اللَّهِ وَخَلِيلُهُ مِنَ الأَرْضِ اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ. فَيَقُولُ ـ فَذَكَرَ كَذَبَاتِهِ ـ نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى مُوسَى ". تَابَعَهُ أَنَسٌ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 9: باب ‏{‏يَزِفُّونَ‏}‏ النَّسَلاَنُ فِي الْمَشْىِ

آج 10 میں سے 10 باقی