صحیح بخاری 3363

قَالَ الأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَمَّا كَثِيرُ بْنُ كَثِيرٍ فَحَدَّثَنِي قَالَ إِنِّي وَعُثْمَانَ بْنَ أَبِي سُلَيْمَانَ جُلُوسٌ مَعَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَقَالَ مَا هَكَذَا حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ أَقْبَلَ إِبْرَاهِيمُ بِإِسْمَاعِيلَ وَأُمِّهِ عَلَيْهِمُ السَّلاَمُ وَهْىَ تُرْضِعُهُ مَعَهَا شَنَّةٌ ـ لَمْ يَرْفَعْهُ ـ ثُمَّ جَاءَ بِهَا إِبْرَاهِيمُ وَبِابْنِهَا إِسْمَاعِيلَ.

اور (محمد بن عبداللہ) انصاری نے کہا: ابن جریج نے (اسی طرح) ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: لیکن کثیر بن کثیر جو ہیں تو انہوں نے مجھ سے بیان کیا، کہا: میں اور عثمان بن ابی سلیمان، سعید بن جبیر کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے تو انہوں نے کہا: حضرت ابن عباسؓ نے مجھ سے یہ حدیث اس طرح بیان نہیں کی۔ بلکہ انہوں نے یوں کہا: حضرت ابراہیمؑ حضرت اسماعیلؑ اور ان کی والدہ کو لے آئے۔ ان پر سلامتی ہو اور وہ اسماعیلؑ کو دودھ پلاتی تھیں۔ ان کے ساتھ ایک مشکیزہ تھا۔ حضرت ابن عباسؓ نے یہ حدیث آنحضرت ﷺ تک نہیں پہنچائی۔ پھر اس کے بعد حضرت ابراہیمؑ حضرت ہاجرہ اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیلؑ کو (مکہ میں) لے آئے۔

کتاب 9: باب ‏{‏يَزِفُّونَ‏}‏ النَّسَلاَنُ فِي الْمَشْىِ

10 von 10 heute frei