صحیح بخاری 3365: باب ‏{‏يَزِفُّونَ‏}‏ النَّسَلاَنُ فِي الْمَشْىِ

عبداللہ بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعامر عبدالملک بن عمرو نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ابراہیم بن نافع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کثیر بن کثیر سے، انہوں نے سعید بن جبیر سے، سعید نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: جب حضرت ابراہیمؑ اور ان کی بیوی (حضرت سارہ) کے درمیان جو کچھ جھگڑا ہوا تو وہ حضرت اسماعیلؑ {اور حضرت اسماعیل کی ماں} کو لے کر نکل گئے اور ان کے ساتھ ایک مشکیزہ تھا جس میں پانی تھا۔ حضرت اسماعیلؑ کی ماں مشکیزے سے پینے لگیں اور ان کے بچے کے لئے دودھ اُترتا تھا۔ جب مکہ میں حضرت ابراہیمؑ پہنچے تو انہوں نے حضرت اسماعیلؑ کی ماں کو ایک بڑے درخت کے نیچے اُتارا۔ پھر حضرت ابراہیمؑ اپنے گھر والوں کے پاس لوٹے۔ حضرت اسماعیلؑ کی ماں ان کے پیچھے گئیں۔ یہاں تک کہ جب کداء میں وہ پہنچے، انہوں (یعنی حضرت ہاجرہ) نے ان کو پیچھے سے آواز دی: اے ابراہیم! کس کے حوالے ہمیں چھوڑے جا رہے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: اللہ کے۔ کہنے لگیں: اللہ پر میں راضی ہوں۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: وہ لوٹ گئیں۔ اس مشکیزے سے پیتی رہیں اور ان کے بچے کے لئے ان کا دودھ اُترتا؛ یہاں تک کہ جب پانی بالکل ختم ہوگیا۔ دل میں کہنے لگیں: چلوں اور دیکھوں تو سہی، شاید کسی کی آہٹ پاؤں۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: چنانچہ وہ گئیں اور صفا پر چڑھیں اور نظر دوڑائی اور غور سے دیکھا، آیا کوئی دکھائی دیتا ہے۔ کسی کو بھی نہ دیکھا۔ جب وہ نالہ میں پہنچیں وہ دوڑنے لگیں اور مروہ پر آگئیں اور اسی طرح کئی بار اِدھر اُدھر وہ دوڑیں۔ پھر خیال کیا: کاش میں جاکر دیکھوں تو سہی اس کا کیا حال ہے؟ اس سے مراد ان کی بچے سے تھی۔ چنانچہ وہ گئیں اور کیا دیکھا کہ وہ اسی حالت میں ہے جیسے کہ جانکنی میں سسکیاں لے رہا ہے۔ ان کا دل بے قرار ہوگیا۔ کہنے لگیں: جاؤں تو سہی اور دیکھوں شاید کسی کی آہٹ پاؤں۔ چنانچہ وہ گئیں اور صفا پر چڑھ گئیں اور بار بار نظر دوڑائی۔ لیکن کسی کو بھی نہ دیکھا۔ اسی طرح انہوں نے پورے سات چکر لگائے۔ پھر خیال کیا کاش میں جاکر دیکھوں تو سہی اس کا کیا حال ہے؟ اتنے میں اچانک وہ ایک آواز سنتی ہیں۔ (آواز سن کر) بولیں: ہماری فریاد کو پہنچو، اگر تم بھلائی کرسکتے ہو۔ کیا دیکھتی ہیں کہ جبریل ہیں۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: انہوں نے اپنی ایڑی سے یوں کیا۔ اور حضرت ابن عباسؓ نے اپنی ایڑی زمین پر ماری اور بتایا کہ پانی پھوٹ پڑا۔ اس سے حضرت اسماعیلؑ کی ماں حیران ہوگئیں اور زمین کھودنے لگیں۔ حضرت ابن عباسؓ کہتے تھے: ابوالقاسم ﷺ نے فرمایا: اگر وہ اسی طرح رہنے دیتیں تو پانی سطح زمین پر بہتا رہتا۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: غرض وہ پانی پینے لگیں اور ان کا دودھ بچے کے لئے اُترنا شروع ہوا۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: پھر جرہم (قبیلہ) کے کچھ لوگ اس نالے کے نشیب میں گزرے۔ کیا دیکھتے ہیں کہ پرندے ہیں۔ یہ گویا انہوں نے نرالی بات دیکھی اور کہنے لگے: پرندے پانی کے آس پاس ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنا خبررساں بھیجا۔ اس نے دیکھا بھالا اور کیا دیکھتا ہے کہ وہ پانی کے قریب ہیں۔ وہ ان کے پاس آیا اور اس نے انہیں بتایا۔ چنانچہ وہ سب ہاجرہ کے پاس آئے۔ کہنے لگے: اسماعیلؑ کی ماں! کیا تم ہمیں اجازت دیتی ہو کہ ہم تمہارے ساتھ رہیں یا (کہا) ہم تمہارے ساتھ بسیں؟ (انہوں نے اجازت دی اور وہ وہاں رہنے لگے۔) جب حضرت ہاجرہ کا بیٹا جوان ہوا تو اس نے ان کی ایک عورت سے نکاح کیا۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: پھر ایک مدت بعد حضرت ابراہیمؑ کو خیال آیا اور انہوں نے اپنے گھر والوں سے کہا: جنہیں میں چھوڑ آیا تھا انہیں دیکھنے جاتا ہوں۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: چنانچہ وہ آئے اور انہوں نے سلامتی کی دعا دی اور پوچھا: اسماعیلؑ کہاں ہیں؟ ان کی بیوی نے کہا: شکار کرنے گئے ہیں۔ حضرت ابراہیمؑ نے کہا: جب وہ آئے تو تم اسے کہنا: اپنے دروازے کی دہلیز بدل ڈالو۔ جب وہ آئے تو ان کی بیوی نے ان کو بتایا۔ حضرت اسماعیلؑ نے کہا: تو ہی وہ دہلیز ہے۔ اپنے گھر والوں کے پاس چلی جا۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: پھر کچھ مدت بعد حضرت ابراہیمؑ کو خیال آیا اور انہوں نے اپنے گھروالوں سے کہا: جنہیں میں چھوڑ آیا تھا انہیں دیکھنے جا رہا ہوں۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: چنانچہ وہ آئے اور پوچھا: اسماعیلؑ کہاں ہے؟ ان کی بیوی نے کہا: شکار کھیلنے گئے ہیں۔ ان کی بیوی نے کہا: آپ اتریں تو سہی۔ کچھ کھا پی لیں۔ حضرت ابراہیمؑ نے پوچھا: تم کیا کھاتے ہو اور کیا پیتے ہو؟ حضرت اسماعیلؑ کی بیوی نے جواب دیا۔ ہماری خوراک گوشت ہے اور پانی پیتے ہیں۔ حضرت ابراہیمؑ نے دعا کی: اے اللہ! انہیں ان کے کھانے اور پینے میں برکت دے۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: ابوالقاسم ﷺ فرماتے تھے: حضرت ابراہیمؑ کی دعا سے برکت ہے۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: پھر کچھ مدت بعد حضرت ابراہیمؑ کو خیال آیا اور انہوں نے اپنے گھروالوں سے کہا: جنہیں میں چھوڑ آیا تھا، انہیں دیکھنے جا رہا ہوں۔ چنانچہ وہ آئے۔ اتفاق سے حضرت اسماعیلؑ کو زمزم کے ادھر (بیٹھے) پایا۔ اپنے تیر درست کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا: اسماعیل! تمہارے ربّ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کا ایک گھر بناؤں۔ انہوں نے کہا: اپنے ربّ کا حکم بجا لائیں۔ حضرت ابراہیمؑ نے کہا: اس نے مجھے یہ بھی فرمایا ہے کہ تم اس میں میری مدد کرو۔ حضرت اسماعیلؑ نے کہا: پھر میں کروں گا۔ یا کہا: ایسا ہی ہوگا جیسا اس نے فرمایا ہے۔ حضرت ابن عباسؓ کہتے تھے: پھر وہ دونوں اُٹھے۔ حضرت ابراہیمؑ نے بنانا شروع کیا اور حضرت اسماعیلؑ ان کو پتھر لا لا کر دیتے جاتے تھے اور دونوں یہ دعا مانگتے تھے۔ اے ہمارے ربّ! ہم سے قبول فرما۔ تو ہی درحقیقت (دعائیں) خوب سننے والا، بات کو خوب جاننے والا ہے۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا: وہ کام کرتے رہے۔ یہاں تک کہ عمارت اونچی ہوگئی اور حضرت ابراہیمؑ پتھر کو اوپر پہنچانے سے رہ گئے۔ اس لئے وہ مقامِ ابراہیم والے پتھر پر کھڑے ہوئے اور حضرت اسماعیلؑ ان کو پتھر دیتے جاتے تھے اور دونوں یہ دعا مانگتے تھے: اے ہمارے ربّ! ہم سے قبول فرما تو ہی سمیع و علیم ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ كَثِيرِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لَمَّا كَانَ بَيْنَ إِبْرَاهِيمَ وَبَيْنَ أَهْلِهِ مَا كَانَ خَرَجَ بِإِسْمَاعِيلَ وَأُمِّ إِسْمَاعِيلَ وَمَعَهُمْ شَنَّةٌ فِيهَا مَاءٌ فَجَعَلَتْ أُمُّ إِسْمَاعِيلَ تَشْرَبُ مِنَ الشَّنَّةِ فَيَدِرُّ لَبَنُهَا عَلَى صَبِيِّهَا حَتَّى قَدِمَ مَكَّةَ فَوَضَعَهَا تَحْتَ دَوْحَةٍ ثُمَّ رَجَعَ إِبْرَاهِيمُ إِلَى أَهْلِهِ فَاتَّبَعَتْهُ أُمُّ إِسْمَاعِيلَ حَتَّى لَمَّا بَلَغُوا كَدَاءً نَادَتْهُ مِنْ وَرَائِهِ يَا إِبْرَاهِيمُ إِلَى مَنْ تَتْرُكُنَا قَالَ إِلَى اللَّهِ. قَالَتْ رَضِيتُ بِاللَّهِ. قَالَ فَرَجَعَتْ فَجَعَلَتْ تَشْرَبُ مِنَ الشَّنَّةِ وَيَدِرُّ لَبَنُهَا عَلَى صَبِيِّهَا حَتَّى لَمَّا فَنِيَ الْمَاءُ قَالَتْ لَوْ ذَهَبْتُ فَنَظَرْتُ لَعَلِّي أُحِسُّ أَحَدًا. قَالَ فَذَهَبَتْ فَصَعِدَتِ الصَّفَا فَنَظَرَتْ وَنَظَرَتْ هَلْ تُحِسُّ أَحَدًا فَلَمْ تُحِسَّ أَحَدًا فَلَمَّا بَلَغَتِ الْوَادِيَ سَعَتْ وَأَتَتِ الْمَرْوَةَ فَفَعَلَتْ ذَلِكَ أَشْوَاطًا ثُمَّ قَالَتْ لَوْ ذَهَبْتُ فَنَظَرْتُ مَا فَعَلَ ـ تَعْنِي الصَّبِيَّ ـ فَذَهَبَتْ فَنَظَرَتْ فَإِذَا هُوَ عَلَى حَالِهِ كَأَنَّهُ يَنْشَغُ لِلْمَوْتِ فَلَمْ تُقِرَّهَا نَفْسُهَا فَقَالَتْ لَوْ ذَهَبْتُ فَنَظَرْتُ لَعَلِّي أُحِسُّ أَحَدًا فَذَهَبَتْ فَصَعِدَتِ الصَّفَا فَنَظَرَتْ وَنَظَرَتْ فَلَمْ تُحِسَّ أَحَدًا حَتَّى أَتَمَّتْ سَبْعًا ثُمَّ قَالَتْ لَوْ ذَهَبْتُ فَنَظَرْتُ مَا فَعَلَ فَإِذَا هِيَ بِصَوْتٍ فَقَالَتْ أَغِثْ إِنْ كَانَ عِنْدَكَ خَيْرٌ. فَإِذَا جِبْرِيلُ قَالَ فَقَالَ بِعَقِبِهِ هَكَذَا وَغَمَزَ عَقِبَهُ عَلَى الأَرْضِ قَالَ فَانْبَثَقَ الْمَاءُ فَدَهَشَتْ أُمُّ إِسْمَاعِيلَ فَجَعَلَتْ تَحْفِزُ. قَالَ فَقَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ تَرَكَتْهُ كَانَ الْمَاءُ ظَاهِرًا ". قَالَ فَجَعَلَتْ تَشْرَبُ مِنَ الْمَاءِ وَيَدِرُّ لَبَنُهَا عَلَى صَبِيِّهَا ـ قَالَ ـ فَمَرَّ نَاسٌ مِنْ جُرْهُمَ بِبَطْنِ الْوَادِي فَإِذَا هُمْ بِطَيْرٍ كَأَنَّهُمْ أَنْكَرُوا ذَاكَ وَقَالُوا مَا يَكُونُ الطَّيْرُ إِلاَّ عَلَى مَاءٍ. فَبَعَثُوا رَسُولَهُمْ فَنَظَرَ فَإِذَا هُمْ بِالْمَاءِ فَأَتَاهُمْ فَأَخْبَرَهُمْ فَأَتَوْا إِلَيْهَا فَقَالُوا يَا أُمَّ إِسْمَاعِيلَ أَتَأْذَنِينَ لَنَا أَنْ نَكُونَ مَعَكِ أَوْ نَسْكُنَ مَعَكِ فَبَلَغَ ابْنُهَا فَنَكَحَ فِيهِمُ امْرَأَةً قَالَ ثُمَّ إِنَّهُ بَدَا لإِبْرَاهِيمَ فَقَالَ لأَهْلِهِ إِنِّي مُطَّلِعٌ تَرِكَتِي. قَالَ فَجَاءَ فَسَلَّمَ فَقَالَ أَيْنَ إِسْمَاعِيلُ فَقَالَتِ امْرَأَتُهُ ذَهَبَ يَصِيدُ. قَالَ قُولِي لَهُ إِذَا جَاءَ غَيِّرْ عَتَبَةَ بَابِكَ. فَلَمَّا جَاءَ أَخْبَرَتْهُ قَالَ أَنْتِ ذَاكِ فَاذْهَبِي إِلَى أَهْلِكِ. قَالَ ثُمَّ إِنَّهُ بَدَا لإِبْرَاهِيمَ فَقَالَ لأَهْلِهِ إِنِّي مُطَّلِعٌ تَرِكَتِي. قَالَ فَجَاءَ فَقَالَ أَيْنَ إِسْمَاعِيلُ فَقَالَتِ امْرَأَتُهُ ذَهَبَ يَصِيدُ فَقَالَتْ أَلاَ تَنْزِلُ فَتَطْعَمَ وَتَشْرَبَ فَقَالَ وَمَا طَعَامُكُمْ وَمَا شَرَابُكُمْ قَالَتْ طَعَامُنَا اللَّحْمُ وَشَرَابُنَا الْمَاءُ. قَالَ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي طَعَامِهِمْ وَشَرَابِهِمْ. قَالَ فَقَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم " بَرَكَةٌ بِدَعْوَةِ إِبْرَاهِيمَ ". قَالَ ثُمَّ إِنَّهُ بَدَا لإِبْرَاهِيمَ فَقَالَ لأَهْلِهِ إِنِّي مُطَّلِعٌ تَرِكَتِي. فَجَاءَ فَوَافَقَ إِسْمَاعِيلَ مِنْ وَرَاءِ زَمْزَمَ يُصْلِحُ نَبْلاً لَهُ فَقَالَ يَا إِسْمَاعِيلُ إِنَّ رَبَّكَ أَمَرَنِي أَنْ أَبْنِيَ لَهُ بَيْتًا. قَالَ أَطِعْ رَبَّكَ. قَالَ إِنَّهُ قَدْ أَمَرَنِي أَنْ تُعِينَنِي عَلَيْهِ. قَالَ إِذًا أَفْعَلَ. أَوْ كَمَا قَالَ. قَالَ فَقَامَا فَجَعَلَ إِبْرَاهِيمُ يَبْنِي وَإِسْمَاعِيلُ يُنَاوِلُهُ الْحِجَارَةَ وَيَقُولاَنِ {رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ} قَالَ حَتَّى ارْتَفَعَ الْبِنَاءُ وَضَعُفَ الشَّيْخُ عَلَى نَقْلِ الْحِجَارَةِ فَقَامَ عَلَى حَجَرِ الْمَقَامِ فَجَعَلَ يُنَاوِلُهُ الْحِجَارَةَ وَيَقُولاَنِ {رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ }.

باب 9: باب ‏{‏يَزِفُّونَ‏}‏ النَّسَلاَنُ فِي الْمَشْىِ

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

2:128

آج 10 میں سے 10 باقی