صحیح بخاری 3369: كتاب أحاديث الأنبياء
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک بن انس نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبداللہ بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے، انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے عمرو بن سلیم زُرَقی سے روایت کی کہ حضرت ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم آپؐ کے لئے دعائے رحمت کس طرح کریں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یوں کہیں اے اللہ! محمدؐ اور آپؐ کی ازواج اور آپؐ کی اولاد پر رحمت فرما۔ جیسا کہ تو نے ابراہیمؑ کی اولاد پر رحمت کی۔ اور محمدؐ اور آپؐ کی ازواج اور آپؐ کی اولاد پر برکت نازل فرما جیسا کہ تو نے ابراہیمؑ کی اولاد کو برکت دی۔ یقینا تو بہت ہی خوبیوں والا (اور) بڑی شان والا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ أَخْبَرَنِي أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُمْ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ".
مربوط حوالہ جات
خطباتِ جمعہ
- درُود شریف میں جس قربانی کے کرنے کی دعا کی جاتی ہے عیدالاضحیہ ہر سال اُسی کی یاد دلانے کے لئے آتی ہے۔: Khutbat-e-Mahmud, Volume 2, PDF page 357
آج 10 میں سے 10 باقی