صحیح بخاری 3398: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَوَاعَدْنَا مُوسَى ثَلاَثِينَ لَيْلَةً وَأَتْمَمْنَاهَا ب …
محمد بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو بن یحيٰ سے، انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپ نے فرمایا: لوگ قیامت کے دن بے ہوش ہوجائیں گے اور میں پہلا ہوں گا جو ہوش میں آئوں گا۔ میں کیا دیکھوں گا کہ موسیٰ عرش کا ایک پایہ پکڑے ہوئے ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ انہوں نے مجھ سے پہلے ہوش سنبھالی یا طور کی بے ہوشی ہی ان کے لئے کافی سمجھی گئی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " النَّاسُ يَصْعَقُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَكُونُ أَوَّلَ مَنْ يُفِيقُ فَإِذَا أَنَا بِمُوسَى آخِذٌ بِقَائِمَةٍ مِنْ قَوَائِمِ الْعَرْشِ فَلاَ أَدْرِي أَفَاقَ قَبْلِي أَمْ جُوزِيَ بِصَعْقَةِ الطُّورِ ".
آج 10 میں سے 10 باقی