صحیح بخاری 3407: باب وَفَاةِ مُوسَى، وَذِكْرُهُ بَعْدُ

یحيٰ بن موسیٰ نے ہمیں بتایا۔ عبدالرزاق نے ہم سے بیان کیا کہ معمر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے (عبداللہ) بن طائوس سے، انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: موسیٰ علیہ السلام کی طرف ملک الموت بھیجا گیا۔ جب وہ ان کے پاس آیا تو موسیٰ نے اس کو ایک طمانچہ مارا۔ ملک الموت اپنے ربّ کے پاس لوٹ گیا اور اس نے کہا: تو نے مجھے ایک ایسے بندے کی طرف بھیجا ہے جو مرنا نہیں چاہتا۔ اللہ نے فرمایا: اس کے پاس پھر جاؤ اور اس سے کہو کہ وہ اپنا ہاتھ ایک بیل کی پیٹھ پر رکھے، اس کو اتنی ہی عمر دی جائے گی جتنے بال اس کا ہاتھ ڈھانپ لے۔ ہر بال کے بدلے ایک سال۔ موسیٰ ؑ نے کہا پروردگار پھر اس کے بعد کیا ہوگا؟ پروردگار نے کہا: پھر موت۔ موسیٰ ؑ نے کہا پھر ابھی سہی۔ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: موسیٰ ؑ نے اللہ سے التماس کی کہ وہ انہیں ارضِ مقدسہ سے اتنا قریب کردے کہ جتنی پتھر کی مار ہوتی ہے۔ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر میں وہاں ہوتا تو ان کی قبر راستے کے قریب سرخ ٹیلے کے نیچے تم کو دکھا دیتا۔ عبدالرزاق نے کہا: اور معمر نے ہمام سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں اس طرح بتایا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أُرْسِلَ مَلَكُ الْمَوْتِ إِلَى مُوسَى ـ عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ ـ فَلَمَّا جَاءَهُ صَكَّهُ فَرَجَعَ إِلَى رَبِّهِ فَقَالَ أَرْسَلْتَنِي إِلَى عَبْدٍ لاَ يُرِيدُ الْمَوْتَ. قَالَ ارْجِعْ إِلَيْهِ فَقُلْ لَهُ يَضَعُ يَدَهُ عَلَى مَتْنِ ثَوْرٍ فَلَهُ بِمَا غَطَّتْ يَدُهُ بِكُلِّ شَعَرَةٍ سَنَةٌ. قَالَ أَىْ رَبِّ ثُمَّ مَاذَا قَالَ ثُمَّ الْمَوْتُ. قَالَ فَالآنَ. قَالَ فَسَأَلَ اللَّهَ أَنْ يُدْنِيَهُ مِنَ الأَرْضِ الْمُقَدَّسَةِ رَمْيَةً بِحَجَرٍ. قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ كُنْتُ ثَمَّ لأَرَيْتُكُمْ قَبْرَهُ إِلَى جَانِبِ الطَّرِيقِ تَحْتَ الْكَثِيبِ الأَحْمَرِ ". قَالَ وَأَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامٍ حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نَحْوَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 31: باب وَفَاةِ مُوسَى، وَذِكْرُهُ بَعْدُ

آج 10 میں سے 10 باقی