صحیح بخاری 3573

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَحَانَتْ صَلاَةُ الْعَصْرِ فَالْتُمِسَ الْوَضُوءُ فَلَمْ يَجِدُوهُ فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِوَضُوءٍ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدَهُ فِي ذَلِكَ الإِنَاءِ فَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يَتَوَضَّئُوا مِنْهُ فَرَأَيْتُ الْمَاءَ يَنْبُعُ مِنْ تَحْتِ أَصَابِعِهِ فَتَوَضَّأَ النَّاسُ حَتَّى تَوَضَّئُوا مِنْ عِنْدِ آخِرِهِمْ.

عبداللہ بن مسلمہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے، اسحاق نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، عصر کی نماز کا وقت آ پہنچا تھا۔ وضو کا پانی تلاش کیا گیا تو لوگوں نے نہ پایا۔ آخر رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ وضو کا پانی لایا گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ اس برتن میں رکھ دیا اور لوگوں سے فرمایا: اس سے وضو کریں۔ میں نے پانی کو دیکھا کہ آپؐ کی انگلیوں کے نیچے سے پھوٹ پھوٹ کر نکل رہا تھا۔ لوگ وضو کرنے لگے، یہاں تک کہ ان سبھی نے ایک سرے سے آخر تک وضو کیا۔

کتاب 25: باب عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ

10 von 10 heute frei