صحیح بخاری 3574: باب عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ
عبدالرحمٰن بن مبارک نے ہم سے بیان کیا کہ حزم (بن مہران) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: میں نے حسن (بصری) سے سنا۔ وہ کہتے تھے: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: نبی ﷺ اپنے کسی سفر میں نکلے اور آپؐ کے ساتھ آپؐ کے صحابہ میں سے کچھ لوگ تھے تو وہ چل پڑے۔ نماز کا وقت آیا تو ان کو پانی نہ ملا کہ وضو کرتے۔ لوگوں میں سے ایک شخص چلا گیا اور ایک پیالہ لے آیا جس میں کچھ تھوڑا سا پانی تھا۔ نبی ﷺ نے اسے لیا اور وضو کیا۔ پھر آپؐ نے اپنی چار انگلیاں اس پیالے پر پھیلا دیں اور فرمایا: اُٹھو اور وضو کرو۔ تو سب لوگوں نے وضو کیا اور انہوں نے اس پانی سے پورا وضو کیا جیسا کہ کرنا چاہتے تھے اور وہ ستّر اسّی کے قریب قریب تھے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُبَارَكٍ حَدَّثَنَا حَزْمٌ قَالَ سَمِعْتُ الْحَسَنَ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي بَعْضِ مَخَارِجِهِ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَانْطَلَقُوا يَسِيرُونَ فَحَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَلَمْ يَجِدُوا مَاءً يَتَوَضَّئُونَ فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَجَاءَ بِقَدَحٍ مِنْ مَاءٍ يَسِيرٍ فَأَخَذَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَتَوَضَّأَ ثُمَّ مَدَّ أَصَابِعَهُ الأَرْبَعَ عَلَى الْقَدَحِ ثُمَّ قَالَ " قُومُوا فَتَوَضَّئُوا ". فَتَوَضَّأَ الْقَوْمُ حَتَّى بَلَغُوا فِيمَا يُرِيدُونَ مِنَ الْوَضُوءِ وَكَانُوا سَبْعِينَ أَوْ نَحْوَهُ.
آج 10 میں سے 10 باقی