صحیح بخاری 3575: باب عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ

عبداللہ بن منیر نے ہم سے بیان کیا کہ انہوں نے یزید (بن ہارون) سے سنا کہ حُمَید نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: نماز کا وقت آپہنچا تو جن کا گھر مسجد کے قریب تھا، وہ اُٹھ کر وضو کر آئے اور کچھ لوگ رہ گئے۔ پھر نبی ﷺ کے پاس پتھر کا ایک لگن لایا گیا جس میں کچھ پانی تھا۔ آپؐ نے اپنی ہتھیلی اس میں رکھی مگر وہ لگن اتنا چھوٹا تھا کہ آپؐ اس میں اپنی ہتھیلی پھیلا نہ سکے تو آپؐ نے اپنی انگلیاں اکٹھی کیں اور انہیں لگن میں رکھا اور پھر سب لوگوں نے وضو کیا۔ (حُمَید نے کہا:) میں نے پوچھا: وہ کتنے تھے؟ انہوں نے کہا: اسّی آدمی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ سَمِعَ يَزِيدَ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ حَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَقَامَ مَنْ كَانَ قَرِيبَ الدَّارِ مِنَ الْمَسْجِدِ يَتَوَضَّأُ وَبَقِيَ قَوْمٌ فَأُتِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِمِخْضَبٍ مِنْ حِجَارَةٍ فِيهِ مَاءٌ فَوَضَعَ كَفَّهُ فَصَغُرَ الْمِخْضَبُ أَنْ يَبْسُطَ فِيهِ كَفَّهُ فَضَمَّ أَصَابِعَهُ فَوَضَعَهَا فِي الْمِخْضَبِ فَتَوَضَّأَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ جَمِيعًا. قُلْتُ كَمْ كَانُوا قَالَ ثَمَانُونَ رَجُلاً.

باب 25: باب عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ

آج 10 میں سے 10 باقی