صحیح بخاری 3576
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ عَطِشَ النَّاسُ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ يَدَيْهِ رَكْوَةٌ فَتَوَضَّأَ فَجَهَشَ النَّاسُ نَحْوَهُ فَقَالَ " مَا لَكُمْ ". قَالُوا لَيْسَ عِنْدَنَا مَاءٌ نَتَوَضَّأُ وَلاَ نَشْرَبُ إِلاَّ مَا بَيْنَ يَدَيْكَ فَوَضَعَ يَدَهُ فِي الرَّكْوَةِ فَجَعَلَ الْمَاءُ يَثُورُ بَيْنَ أَصَابِعِهِ كَأَمْثَالِ الْعُيُونِ فَشَرِبْنَا وَتَوَضَّأْنَا. قُلْتُ كَمْ كُنْتُمْ قَالَ لَوْ كُنَّا مِائَةَ أَلْفٍ لَكَفَانَا كُنَّا خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً.
موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا۔ عبدالعزیز بن مسلم نے ہمیں بتایا کہ حُصَین نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے سالم بن ابی الجعد سے، سالم نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حدیبیہ کے دن لوگوں کو پیاس لگی اور نبی ﷺ کے سامنے ایک چھوٹا سا لوٹا تھا اور آپؐ نے وضو کیا۔ لوگ بیتاب ہو کر اس کی طرف لپکے۔ آپؐ نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا ؟ انہوں نے کہا: ہمارے پاس پانی نہیں کہ ہم وضو کریں اور نہ اتنا پانی ہے کہ پئیں۔ صرف وہی ہے جو آپؐ کے سامنے ہے۔ آپؐ نے اس لوٹے میں اپنا ہاتھ رکھ دیا تو پانی آپؐ کی انگلیوں کے درمیان سے چشموں کی طرح پھوٹنے لگا۔ ہم نے پانی پیا اور وضو بھی کیا۔ میں نے پوچھا: تم کتنے تھے؟ انہوں نے کہا: اگر ہم ایک لاکھ ہوتے تو بھی ہمیں کافی ہوتا۔ ہم پندرہ سو تھے۔
10 von 10 heute frei