صحیح بخاری 3577: باب عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ

مالک بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ اسرائیل نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابواسحاق سے، ابواسحاق نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: حدیبیہ کے دن ہم چودہ سو تھے اور حدیبیہ ایک کنواں ہے۔ ہم نے اس کا سارا پانی کھینچ لیا حتّی کہ اس میں ایک قطرہ بھی نہیں چھوڑا۔ یہ دیکھ کر نبی ﷺ کنوئیں کی مینڈھ پر بیٹھ گئے اور آپؐ نے کچھ پانی منگوایا۔ کلّی کی اور کنوئیں کے پانی میں وہ کلّی ڈال دی۔ بہت دیر نہیں ٹھہرے تھے۔ پھر ہم نے کنوئیں سے پانی نکالا۔ اتنا پیا کہ ہم سیر ہوگئے اور ہمارے اونٹ بھی سیر ہوگئے یا کہا: سیر ہو کر لوٹے۔

حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً وَالْحُدَيْبِيَةُ بِئْرٌ فَنَزَحْنَاهَا حَتَّى لَمْ نَتْرُكْ فِيهَا قَطْرَةً فَجَلَسَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى شَفِيرِ الْبِئْرِ فَدَعَا بِمَاءٍ فَمَضْمَضَ وَمَجَّ فِي الْبِئْرِ فَمَكَثْنَا غَيْرَ بَعِيدٍ ثُمَّ اسْتَقَيْنَا حَتَّى رَوِينَا وَرَوَتْ ـ أَوْ صَدَرَتْ ـ رَكَائِبُنَا.

باب 25: باب عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ

آج 10 میں سے 10 باقی