صحیح بخاری 3579

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا نَعُدُّ الآيَاتِ بَرَكَةً وَأَنْتُمْ تَعُدُّونَهَا تَخْوِيفًا كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَقَلَّ الْمَاءُ فَقَالَ " اطْلُبُوا فَضْلَةً مِنْ مَاءٍ ". فَجَاءُوا بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ قَلِيلٌ فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ ثُمَّ قَالَ " حَىَّ عَلَى الطَّهُورِ الْمُبَارَكِ وَالْبَرَكَةُ مِنَ اللَّهِ " فَلَقَدْ رَأَيْتُ الْمَاءَ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلَقَدْ كُنَّا نَسْمَعُ تَسْبِيحَ الطَّعَامِ وَهْوَ يُؤْكَلُ.

محمد بن مثنیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ ابواحمد زبیری نے ہمیں بتایا کہ اسرائیل نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے منصور سے، منصور نے ابراہیم سے، ابراہیم نے علقمہ سے، علقمہ نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم ان نشانوں کو برکت شمار کرتے تھے اور تم سمجھتے ہو کہ وہ ڈرانے کے لئے تھے۔ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے اور پانی کم ہوگیا۔ آپؐ نے فرمایا: کچھ بچا ہوا پانی تلاش کرو۔ چنانچہ وہ ایک برتن لائے جس میں تھوڑا سا پانی تھا۔ آپؐ نے اپنا ہاتھ برتن میں ڈالا۔ پھر فرمایا: آؤ برکت والا پاکیزہ پانی لو اور برکت خدا کی طرف سے ہے۔ میں نے پانی کو دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ کی انگلیوں کے درمیان سے پھوٹ کر نکل رہا تھا اور ہم تو کھانے کی تسبیح بھی سنا کرتے تھے، اس حالت میں کہ جب کھایا جاتا تھا۔

کتاب 25: باب عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ

10 von 10 heute frei