صحیح بخاری 3580: باب عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ
ابونُعیم نے ہم سے بیان کیا کہ زکریا نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: عامر نے مجھ سے بیان کیا، کہا: حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ ان کے باپ فوت ہو گئے اور ان کے ذمہ کچھ قرض تھا۔ میں نبی ﷺ کے پاس آیا اور میں نے کہا: میرے باپ اپنے ذمہ قرض چھوڑ گئے ہیں اور میرے پاس کچھ نہیں مگر وہی جو کھجوروں کے درخت پیدا کرتے ہیں اور یہ کھجوریں کئی سالوں تک بھی پیداوار دیں تو وہ بھی ان کے قرضہ کو نہیں نپٹا سکیں گی۔ اس لئے آپؐ میرے ساتھ چلیں تاکہ قرض خواہ مجھے گالیاں نہ دیں۔ آپؐ کھجوروں کے ڈھیروں میں سے ایک ڈھیر کے اردگرد گھومے اور دعا کی۔ پھر دوسرے ڈھیر کے اردگرد گھومے پھر بیٹھ گئے۔ آپؐ نے فرمایا: کھجوریں نکالو۔ غرض آپؐ نے جو قرض ان کا تھا، ان کو پورا کا پورا دیا اور جتنا آپؐ نے ان کو دیا تھا، اتنا ہی بچ رہا۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ قَالَ حَدَّثَنِي عَامِرٌ قَالَ حَدَّثَنِي جَابِرٌ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ أَبَاهُ تُوُفِّيَ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ إِنَّ أَبِي تَرَكَ عَلَيْهِ دَيْنًا وَلَيْسَ عِنْدِي إِلاَّ مَا يُخْرِجُ نَخْلُهُ وَلاَ يَبْلُغُ مَا يُخْرِجُ سِنِينَ مَا عَلَيْهِ فَانْطَلِقْ مَعِي لِكَىْ لاَ يُفْحِشَ عَلَىَّ الْغُرَمَاءُ. فَمَشَى حَوْلَ بَيْدَرٍ مِنْ بَيَادِرِ التَّمْرِ فَدَعَا ثَمَّ آخَرَ ثُمَّ جَلَسَ عَلَيْهِ فَقَالَ " انْزِعُوهُ ". فَأَوْفَاهُمُ الَّذِي لَهُمْ وَبَقِيَ مِثْلُ مَا أَعْطَاهُمْ.
آج 10 میں سے 10 باقی