صحیح بخاری 3582: باب عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ حماد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالعزیز سے، عبدالعزیز نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ نیز (حماد نے) یونس سے، یونس نے ثابت سے، ثابت نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں مدینہ والوں میں قحط پڑا۔ ایک جمعہ کے دن آپؐ لوگوں سے مخاطب تھے کہ اتنے میں ایک شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! گھوڑے مر گئے، بکریاں تباہ ہوگئیں۔ اللہ سے دعا کریں کہ ہمیں پانی دے۔ آپؐ نے یہ سن کر اپنے ہاتھ پھیلائے اور دعا کی۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: اس وقت حالت یہ تھی کہ آسمان بالکل آئینہ کی طرح صاف تھا۔ اتنے میں آندھی اُٹھی۔ اس نے اَبر کو اُٹھایا۔ پھر وہ اَبر گھل گیا اور آسمان نے اپنے دھانے کھول دئیے۔ ہم پانی میں سے چلتے ہوئے اپنے گھروں کو پہنچے اور دوسرے جمعہ تک ہم پر بارش ہوتی رہی تو وہی شخص یا اس کے سوا کوئی اور اُٹھ کر آپؐ کی طرف آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! گھر گر گئے۔ اللہ سے دعا کریں کہ بارش تھامے۔ آپؐ مسکرائے۔ پھر آپؐ نے دعا کی: ہمارے اردگرد برسے اور ہم پر نہ برسے تو میں نے بادل کو دیکھا کہ وہ پھٹ کر مدینہ کے اردگرد ہو گیا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا تھا گویا مدینہ مثل تاج ہے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ وَعَنْ يُونُسَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَصَابَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ قَحْطٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَبَيْنَا هُوَ يَخْطُبُ يَوْمَ جُمُعَةٍ إِذْ قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَكَتِ الْكُرَاعُ هَلَكَتِ الشَّاءُ فَادْعُ اللَّهَ يَسْقِينَا فَمَدَّ يَدَيْهِ وَدَعَا. قَالَ أَنَسٌ وَإِنَّ السَّمَاءَ لَمِثْلُ الزُّجَاجَةِ فَهَاجَتْ رِيحٌ أَنْشَأَتْ سَحَابًا ثُمَّ اجْتَمَعَ ثُمَّ أَرْسَلَتِ السَّمَاءُ عَزَالِيَهَا فَخَرَجْنَا نَخُوضُ الْمَاءَ حَتَّى أَتَيْنَا مَنَازِلَنَا فَلَمْ نَزَلْ نُمْطَرُ إِلَى الْجُمُعَةِ الأُخْرَى فَقَامَ إِلَيْهِ ذَلِكَ الرَّجُلُ ـ أَوْ غَيْرُهُ ـ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَهَدَّمَتِ الْبُيُوتُ فَادْعُ اللَّهَ يَحْبِسْهُ. فَتَبَسَّمَ ثُمَّ قَالَ " حَوَالَيْنَا وَلاَ عَلَيْنَا ". فَنَظَرْتُ إِلَى السَّحَابِ تَصَدَّعَ حَوْلَ الْمَدِينَةِ كَأَنَّهُ إِكْلِيلٌ.

باب 25: باب عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ

آج 10 میں سے 10 باقی